قومی

Lok Sabha Election 2024: بہن میسا کیلئے ووٹ مانگنے آئے بھائی تیج پرتاپ نے کہا – ‘جو نہیں سدھریں گے انہیں سدھار دیں گے’

تیج پرتاپ یادو: لوک سبھا انتخابات کے دوران بہار کی کئی سیٹیں چرچا میں ہیں۔ ان میں پاٹلی پترا بھی شامل ہے۔ آر جے ڈی سپریمو لالو یادو کی بڑی بیٹی میسا بھارتی اس سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ اسی دوران یہاں انتخابی مہم کے لیے آئے سابق وزیر تیج پرتاپ یادو نے اتوار کے روز کہا کہ پاٹلی پتر لوک سبھا حلقہ سمیت بہار کے لوگ امید بھری نظروں سے عظیم اتحاد کی طرف دیکھ رہے ہیں اور پاٹلی پتر لوک سبھا حلقہ میں میسا بھارتی کی جیت یقینی ہے۔ دھوکے باز سدھر جائیں کیونکہ میسا بھارتی کے بھائی تیج پرتاپ یادو اپنی بہن کو جتا نے کے لیے آیا ہے اور جو نہیں سدھریں گے ان کو سدھار دیا جائے گا۔

تیج پرتاپ یادو کا پی ایم نریندر مودی پر حملہ

تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ ہندوستان بھر میں ‘انڈیا’ اتحاد کے حق میں ماحول ہے اور مرکز میں ‘انڈیا’ اتحاد کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ این ڈی اے اتحاد کے لیڈر پی ایم نریندر مودی لوگوں میں مذہبی جنون پھیلانے اور لڑ وانے کا کام کرتے ہیں۔ سخت الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے مرکز میں این ڈی اے کی حکومت آئی ہے، شہید فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پاٹلی پترا سیٹ پر سخت مقابلہ

ساتھ ہی سابق وزیر نے کہا کہ ایک طرف پاٹلی پترا لوک سبھا حلقہ میں این ڈی اے امیدوار رام کرپال یادو کی مسلسل مخالفت ہو رہی ہے اور علاقے کے لوگ ان کے کام کا حساب مانگ رہے ہیں تو دوسری طرف میسا کی طرف امید بھری نگاہوں سے لوگ دیکھ رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ میسا بھارتی آر جے ڈی کے ٹکٹ پر پاٹلی پترا لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں، وہیں دوسری طرف رام کرپال یادو بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہیں۔ اس بار یہاں کانٹے کی ٹکر مانی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Election Commission: الیکشن کمیشن رامپور کے لیے ای وی ایم ویڈیو فوٹیج کو محفوظ رکھے گا، ہائی کورٹ کوکیا مطلع

رام پور میں 19 اپریل کو لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران ووٹنگ…

4 hours ago

Lok Sabha Elections 2024: سنجے سنگھ نے وزیر اعظم مودی کے تعلق سے کہی یہ بات، گبر سنگھ سے کیا تقابل

دہلی میں ایک ریلی کے دوران پی ایم مودی نے کہا، ’’آپ نے جی 20…

5 hours ago

Taiwan Parliament Fight:پارلیمنٹ میں خوب چلے لات،گھونسے اور جم کر ہوئی دھکا مکی،کئی ممبران پارلیمنٹ ہوئے زخمی

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لڑائی رک گئی تھی لیکن دوپہر تک جاری…

6 hours ago

Delhi High Court: دہلی ہائی کورٹ نے کمپنیوں کو اداکار جیکی شراف کا نام اور آواز بغیر اجازت استعمال کرنے سے روکا

ای کامرس ویب سائٹس اور آپریٹنگ مصنوعی ذہانت (AI) چیٹ بوٹ پلیٹ فارمز پر وال…

6 hours ago