قومی

West Bengal Durgapur Medical College Student Gangrape Case : درگاپور میڈیکل کالج کی طالبہ کی اجتماعی عصمت دری، متاثرہ کی حالت تشویشناک

مغربی بنگال کے بردھمان ضلع کے درگا پور میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نجی میڈیکل کالج میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو تین نوجوانوں نے اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ، جو اڈیشہ کی رہائشی ہے، اس وقت درگاپور کے ایک اسپتال میں علاج چل رہا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعہ کب ہوا؟

یہ واقعہ جمعہ کی رات 8 سے 8:30 بجے کے درمیان پیش آیا، جب طالبہ کالج کیمپس کے باہر اپنے سہیلیوں کے ساتھ کھانا کھانے گئی تھی۔ تین نوجوان اس کے قریب آئے۔ سہیلیاں خوفزدہ ہو کر بھاگ گئیں لیکن ملزمین نے متاثرہ لڑکی کو پکڑ کر اس کا موبائل فون چھین لیا اور اسے زبردستی قریبی جنگل میں لے گئے۔ وہاں، تینوں نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اسے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی دھمکی دی کہ اگر اس کو اپناموبائل فون واپس چاہیے تو رقم ادا کرنے ہوں گے۔

والد کا کیا کہنا ہے؟

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ کے والدین ہفتہ کی صبح اڈیشہ سے درگا پور پہنچے۔ والدہ نے فوری پولیس کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ والد کا کہنا تھا کہ ‘ہم سمجھتے تھے کہ یہاں تعلیم اور سیکیورٹی اچھی ہے لیکن جو ہوا اس نے ہمیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا، مجرموں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

کیس کی تفتیش جاری

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ متاثرہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش میں کئی اہم سراغ ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ متاثرہ لڑکی کی سہیلیوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ جائے وقوعہ کے اردگرد نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے فارنسک ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔

این سی ڈبلیو کی ایک ٹیم درگاپور کے لیے روانہ

قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کی ایک ٹیم بھی درگاپور کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ رکن ارچنا مجمدار نے کہا کہ ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے اور پولیس کی بے عملی تشویشناک ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے اپیل کی کہ وہ خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ محکمہ صحت نے کالج انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ اس واقعہ نے ایک بار پھر ریاست میں خواتین کی حفاظت پر سنگین سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

3 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

4 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

4 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

5 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

6 hours ago