قومی

DRDO-Air Force test ‘Astra’ missile: ڈی آر ڈی او اور فضائیہ کا ایک اور شاندار کارنامہ، ’اَسترا‘ میزائل کا کیا کامیاب تجربہ

نئی دہلی: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) اور ہندوستانی فضائیہ نے جمعہ کے روز فضا سے فضا میں مار کرنے والے بیانڈ ویزؤل رینج مسائل (BVRAAM)  ’استرا کا کامیاب تجربہ کیا۔ دیسی ساختہ ’ریڈیو فریکوئنسی (RF) سیکر‘ سے لیس، ’استرا‘ کا تجربہ اڈیشہ کے ساحل کے قریب ہندوستانی لڑاکا طیارے Sukhoi-30 MK-1 سے کیا گیا۔ وزارت دفاع کے مطابق تجربے کے دوران دو میزائل داغے گئے۔ ان میں تیز رفتار بغیر پائلٹ کے فضائی اہداف کو مختلف حدود، سمتوں اور لانچ پلیٹ فارم پر نشانہ بنایا گیا۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزائل نے دونوں بار انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو تباہ کیا۔

تمام سب سسٹم کا توقع کے مطابق کارکردگی

وزارت کے مطابق، میزائل ٹیسٹ میں ملکی آر ایف سیکر سمیت  تمام سب سسٹم توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس آر ایف سیکر کو ڈی آر ڈی او نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ اس ٹیسٹ سے ’استرا‘ میزائل سسٹم کی درستگی اور ریلیبلٹی کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ صداقت انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج، چاندی پور کی طرف سے تعینات رینج ٹریکنگ آلات کے ذریعے حاصل کردہ فلائٹ ڈیٹا کی بنیاد پر حاصل کی گئی ہے۔

100 کلومیٹر سے زیادہ ہے ’استرا‘ کی رینج

’استرا‘ کی رینج 100 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ یہ جدید گائیڈنس اور نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے۔ ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبارٹریوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) سمیت 50 سے زیادہ سرکاری اور نجی صنعتوں نے اس پروجیکٹ میں تعاون کیا ہے۔

راج ناتھ نے دی ڈی آر ڈی او اور فضائیہ کو مبارکباد

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیابی پر ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فضائیہ اور صنعتی شراکت داروں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیسی ساختہ کے ساتھ میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ دفاعی تحقیق اور ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے سربراہ ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی تمام ٹیموں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ نے پنڈت موہن مالویہ کی برسی پر نے انہیں کیا یاد، کہا ’ان کی زندگی قوم کی خدمت کے لیے تحریک کا ذریعہ

پنڈت مدن موہن مالویہ صرف ایک عظیم ماہر تعلیم ہی نہیں تھے، بلکہ ہندوستان کی…

31 minutes ago

Los Angeles Mayor-Elect Nithya Raman: نیویارک کے بعد لاس اینجلس میں بھی ہندوستانی نژاد میئر، نتیا رمن لیں گی عہدے کا حلف

امریکہ کی چھوٹی بلدیاتی اکائیوں میں ہندوستانی نژاد خواتین بھی پہلے ہی اپنی موجودگی درج…

2 hours ago

Ghaziabad Fire: غازی آباد میں ہینڈل بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے پایا قابو، بڑا حادثہ ٹلا

فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کو فیکٹری کے آس پاس موجود دیگر…

2 hours ago