دہلی میں جمعہ کے روز کانوڑ یاترا کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی ٹریفک پولیس نے دو ہفتوں کے لیے ایک تفصیلی ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں شہریوں کو مختلف سڑکوں پر ممکنہ ٹریفک جام، رخ موڑنے اور سست روی کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ یاترا 23 جولائی تک جاری رہے گی، جس دوران لاکھوں بھکت گنگا جل لے کر شیو مندروں کی جانب روانہ ہوں گے۔ حکام کے مطابق قومی دارالحکومت میں 15 سے 20 لاکھ کانوڑ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔
اس دوران اہم سڑکوں جیسے نجف گڑھ فرنی، روہتک روڈ، دیو پرکاش شاستری مارگ، ننگلوئی-نجف گڑھ روڈ، آوٹر رنگ روڈ، رانی جھانسی روڈ، بلیوارڈ روڈ، گوکل پوری فلائی اوور اور مٹھرا روڈ پر کانوڑ کیمپوں اور یاتریوں کی آمدورفت کے باعث ٹریفک میں خلل پڑنے کا امکان ہے۔
ان راستوں پر ٹریفک رہے گا سست
این ایچ-8، خاص طور پر دھولاکنواں میٹرو اسٹیشن سے راجوکری بارڈر کے درمیان اور این ایچ-24 پر یوپی پولیس کی جانب سے آفسرا اور مہاراج پور بارڈر پر لگائے گئے رخ موڑنے کے اقدامات کے باعث بھی ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔ کانوڑیوں کے اہم راستے افسرا بارڈر، بھوپرا بارڈر، کالندی کنج اور سونیا وہار بارڈر سے ہو کر دہلی کے مختلف حصوں سے گزرتے ہوئے ہریانہ یا اتر پردیش کی سرحدوں تک جاتے ہیں۔ ان علاقوں میں ٹریفک سست رہنے کی توقع ہے۔
بھاری گاڑیوں کی مخصوص سڑکوں پر آمد و رفت پر پابندی ہوگی اور انھیں متبادل راستوں سے موڑا جائے گا۔ جی ٹی روڈ، وزیرآباد روڈ اور وکاس مارگ پر بھاری ٹریفک کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دہلی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ کانوڑ یاترا کے لیے مخصوص راستوں کو عام ٹریفک سے علیحدہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور بڑے چوراہوں پر اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
دہلی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ سڑکوں سے گریز کریں، خاص طور پر رش کے اوقات میں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ خلاف ورزیوں کی ویڈیو اور تصاویر کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
سی اے کیو ایم نے شہریوں سے جی آر اے پی کے پہلے اور دوسرے…
جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…
ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…
فضائی آلودگی کے بڑھتے خطرے کے درمیان سپریم کورٹ نے 7 اور 8 نومبر کو…
وزیراعظم مودی نے ہندوستان میں شمسی توانائی کے آلات کی تیاری میں اضافے کا ذکر…
امت شاہ نے پارلیمانی کارروائی میں خلل ڈالنے کے معاملے پر بھی اپوزیشن کو نشانہ…