قومی

Lok Sabha Elections 2024: ڈاکٹرمنموہن سنگھ کے خط کے ذریعہ کانگریس نے وزیر اعظم مودی پر لگایا بڑا الزام، کسانوں سے کی گئی یہ خاص اپیل

Lok Sabha Elections 2024 Latest News: سابق وزیراعظم اور کانگریس کے سینئرلیڈر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے لوک سبھا الیکشن 2024 کے آخری مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے ایک طرف ووٹروں سے خاص اپیل کی تو دوسری طرف وزیراعظم نریندر مودی پر ان کی زبان اور پالیسیوں سے متعلق زبردست حملہ بھی کیا۔ جمعرات (30 مئی، 2024)  کو ایک خط جاری کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے پنجاب کی عوام سے کئی اور باتیں بھی کہیں۔

ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے کہا کہ میرے پیارے ساتھی شہریوں، ہندوستان ایک اہم موڑ پرکھڑا ہے۔ آخری مرحلے کی ووٹنگ میں، ہمارے پاس جمہوریت اور ہمارے آئین کومحفوظ رکھنے کا ایک آمرانہ حکومت کو ختم کرنے کا ایک آخری موقع ہے۔ پنجاب اور پنجابی جنگجو ہیں۔ ہم اپنی قربانی کے جذبہ کے لئے جانےجاتے ہیں۔ ہماری ہم آہنگی اورجمہوری نظام پر فطری یقین ہی ہماری عظیم قوم کا تحفظ کرسکتا ہے۔

‘وزیراعظم نے غیرپارلیمانی زبان کا کیا ہے استعمال’

اپنے تازہ ترین خط میں ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا، “میں اس انتخابی مہم کے دوران سیاسی بحث کو بہت دھیان سے دیکھ رہا ہوں۔ مودی جی نے کافی نفرت آمیزتقاریرکی ہیں، جو پوری طرح سے تقسیم کرنے والا ہے۔ مودی جی پہلے ایسے وزیراعظم ہیں، جنہوں نے عہدے کے وقار اوراس کے ساتھ ہی وزیراعظم عہدے کی سنجیدگی کوکم کیا ہے۔ اس سے پہلے کسی بھی وزیراعظم نے کسی خاص طبقے یا اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لئے ایسی نفرت انگیز، غیرپارلیمانی اورنچلی سطح کی زبان استعمال نہیں کیا۔ اس نے میرے بارے میں کچھ غلط بیانات بھی دیئے ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں کبھی ایک کمیونٹی کودوسرے سے الگ نہیں کیا۔ یہ بی جے پی کا خاص اختیاراورعادت ہے۔

’10 سال میں بی جے پی نے پنجاب کو بدنام کیا’

منموہن سنگھ نے مزید لکھا، گزشتہ 10 سال میں بی جے پی حکومت نے پنجاب اورپنجابیت کوبدنام کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے۔ پنجاب کے 750 کسان شہید ہوئے ہیں۔ کسان مسلسل مہینوں تک دہلی کی سرحدوں پر انتظار کرتے رہے۔ ان پر حکومت نے حملے کرائے۔ کسانوں کو پارلیمنٹ میں آندولن جیوی اور پرجیوی کہا گیا۔

نوٹ بندی جیسے فیصلوں کو بتایا غلط

ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے اپنے خط میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں ملک کی معیشت نے ناقابل تصور ہنگامہ آرائی دیکھی ہے۔ نوٹ بندی، جی ایس ٹی کے غلط نفاذ، کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے فیصلے نے قابل رحم صورتحال پیدا کردی ہے۔ بی جے پی حکومت کے دورمیں جی ڈی پی کی اوسط شرح نمو6 فیصد سے کم رہی ہے، جبکہ کانگریس-یو پی اے کے دورمیں یہ 8 فیصد کے قریب تھی۔

کسانوں کا موضوع بھی اٹھایا

مودی جی نے 2022 تک ہمارے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن الٹا 10 سال میں کسانوں کی آمدنی کم ہوگئی ہے۔ ہمارے فارم خاندانوں کی بچت کوتباہ کرکے انہیں پسماندہ کردیا۔ اس بارکانگریس پارٹی کے انتخابی منشورمیں “کسان نیائے” کے تحت 5 گارنٹی ہیں۔ کانگریس نے ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی، زراعت کے لیے ایک مستحکم برآمد درآمد پالیسی، قرض کی معافی اوردیگر کئی اعلانات کا اعلان کیا ہے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

39 minutes ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

2 hours ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…

2 hours ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

2 hours ago