قومی

MLA Dr Rajeshwar Singh: ڈاکٹر راجیشور سنگھ کی قیادت میں لکھنؤ بنا جی ایس ٹی اصلاحات کا مرکز، صنعت و تجارت سے جُڑے نمائندوں نے پیش کیا مستقبل کا خاکہ

منگل کا دن ریاستی دارالحکومت لکھنؤ کے اقتصادی منظرنامے کے لیے ایک تاریخی دن ثابت ہوا، جب سروجنی نگر سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ کی قیادت میں شہیِد پتھ پر واقع ہوٹل مَریکور میں ‘نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی ریفارمز کانکلیو’ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ریاستی وزیر خزانہ و پارلیمانی امورجناب سریش کمار کھنّہ مہمان خصوصی کے طور پر شریک رہے، جب کہ ضلع کے معروف صنعتکاروں، تجارتی تنظیموں اور ٹیکس ماہرین نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اسے ایک سنجیدہ و ثمرآور مکالمے میں بدل دیا۔

اصلاحات پر توجہ، صرف گفتگو نہیں

اس تقریب کا مقصد صرف جی ایس ٹی کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال تک محدود نہ رہا، بلکہ کاروباری طبقے، ٹیکس ماہرین اور چھوٹے تاجروں کو ان اصلاحات کے عملی فوائد، آسان ٹیکس نظام اور بہتر کاروباری ماحول کے بارے میں آگاہ کرنا بھی تھا، تاکہ “ایز آف ڈوئنگ بزنس” کو آسان بنایا جاسکے۔

تجارتی تنظیموں کو اعزازات

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اس موقع پر اماؤسی، خزانہ مارکیٹ، گوری، آشیانہ، اودھ،  تیلی باع  تحارتی بورڈ ،نیلمتھا آدرش اور اُترٹھیا آدرش کی متعدد تجارتی تنظیموں کو اعزازات سے نوازا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  وزیر خزانہ سریش کھنّہ نے یو پی آدرش ویپار منڈل، سروجنی نگر انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن، لکھنؤ سرّافہ منڈل، ارجن گنج، ٹرانسپورٹ نگر و دیگر تنظیموں کے نمائندوں کو اعزاز پیش کیا۔

صنعتکاروں اور ماہرین کی رائے

تقریب کے دوران معروف صنعتکارانل دھیمانی، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ رشبھ مشرا، رینا بھارگوا ، صنعتکار شِو شنکر ‘شنکری’ اور شِو شنکر اوستھی نے جی ایس ٹی کے مستقبل، ڈیجیٹل تبدیلی اور صنعتی نظام کی آسانی پر مفصل گفتگو کی۔

ڈاکٹر راجیشور سنگھ کا خطاب

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر خزانہ جناب سریش کھنّہ نے آٹھ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا بجٹ پیش کر کے ثابت کیا کہ وژن اور مالی نظم و ضبط ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں جی ایس ٹی بھارت کے ٹیکس نظام کی سب سے بڑی انتظامی تبدیلی بنی، جس نے 17 ریاستی قوانین اور 13سیس کو ختم کر کے ایک واحد ٹیکس نظام متعارف کروایا۔انہوں نے واضح کیا کہ اب چار کی بجائے دو ٹیکس سلیب پر غور ہو رہا ہے، جس سے چھوٹے کاروباریوں اور عام یوزر کو براہِ راست فائدہ ہوگا۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا:”مودی، یوگی اور کھنّہ جی کا مشترکہ وژن ہے کہ ‘انسپکٹر راج’ اور ‘لائسنس راج’ ختم ہوں اور ملک ‘پورٹل راج’ کی طرف بڑھے، جہاں ہر تاجر کو Self Declaration کا احترام ملے۔”

انہوں نے بتایا کہ:یوپی اب “Ease of Doing Business” میں 14ویں سے دوسرے مقام پر آ گیا ہے۔ ریاست کا جی ایس ٹی کلیکشن بڑھ کر 1.35 لاکھ کروڑ ہو چکا ہے،ٹیکس دہندگان کی تعداد 65 لاکھ سے بڑھ کر ڈیڑھ کروڑ،قومی ماہانہ آمدنی ₹82,000 کروڑ سے بڑھ کر ₹1.84 لاکھ کروڑ تک پہنچ چکی ہے،ریاست کی ترقی کی شرح 11.6 فیصد تک جا پہنچی ہے

وزیر خزانہ سریش کھنّہ کا خطاب

جناب سریش کھنّہ نے کہا کہ ‘ون نیشن، ون ٹیکس’ تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تھا، جسے پی ایم نریندر مودی نے ممکن بنایا۔انہوں نے بتایا کہ اب تک جی ایس ٹی کونسل کی 56 میٹنگز ہو چکی ہیں، جہاں ہر ریاست کو اپنی بات رکھنے کا پورا موقع دیا گیا ہے۔ کھنّہ نے واضح کیا کہ: جی ایس ٹی کے تحت رٹی، بریڈ، اور بنیادی اشیاء پر ٹیکس زیرو کیا گیا،7,500 تک کے ہوٹل کمروں پر 5فیصد ٹیکس،36 جان بچانے والی دوائیں مکمل طور پر ٹیکس فری،لائف انشورنس پریمیم پر ٹیکس زیرو۔ انہوں نے کہا کہ: “پی ایم مودی نے ٹیکس اصلاحات کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ حکومت عوامی درد کو سمجھتی ہے، اور پالیسیاں عام شہری کو مرکز میں رکھ کر بنائی جا رہی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں ڈیزل، پٹرول، سونا اور سستی رہائش پر سب سے کم ویٹ لگایا گیا ہے، جو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی عوام دوست اقتصادی پالیسی کا عکاس ہے۔

اہم شخصیات کی موجودگی

تقریب میں بی جے پی کے میٹرو سیکریٹری پشکر شکلا، پون دھون، امر ناتھ مشرا، سابق وزیر ویرندر تیواری، ضلع صدر وجے موریا، سابق ایم پی رینا چودھری، اور کئی دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھے۔لکھنؤ میں منعقد یہ کانکلیو نہ صرف جی ایس ٹی کے اگلے مرحلے کی تیاری کا مظہر تھا، بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ اتر پردیش اب محض سیاسی نہیں، اقتصادی اصلاحات کا بھی ایک اہم مرکز بنتا جا رہا ہے، جس کی قیادت ڈاکٹر راجیشور سنگھ جیسے وژنری لیڈرز کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپرس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Games 2026: سیمی فائنل میں پہنچی ٹیم انڈیا، موسلادھار بارش کے باعث افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل منسوخ

شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…

1 hour ago

PM Modi Congratulates Indian Teams :چیس اولمپیاڈ میں سلور اور برونز میڈل جیتنے پر پی ایم مودی نے بھارتی ٹیم کو دی مبارکباد

میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل…

3 hours ago