قومی

Dr. Dinesh Sharma addresses students: ڈاکٹر دنیش شرما کا جے پی اسکول نوئیڈا میں طلبہ سے خطاب، کہا- بچوں کو دادی-نانی کی گود ملنی چاہیے تاکہ وہ تہذیب و ثقافت سے جڑسکیں

نوئیڈا: راجیہ سبھا کے رکن پارلیمٹ اور سنسد رتن سے سرفراز اترپردیش کے سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ بچوں اور نو عمر طلبہ و طالبات میں اپنی ماتر بھومی (وطن) اور ثقافت کے تئیں فخر کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں بچپن میں نانا-نانی اور دادا-دادی کی نگرانی میں رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دادا-دادی کی کہانیاں بچوں کے ذہن میں گھر کر جاتی ہیں، جنہیں وہ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، اور یہی ان کے اندر ثقافتی شعور اور سنسکار کا رشتہ مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آج کل سالگرہ پر کیک کاٹنے کی روایت عام ہو گئی ہے، لیکن اس کی جگہ چراغ روشن کر کے، ماں باپ کا آشیرواد لے کر اور ایشور کی پوجا کر کے فخر کا احساس دلانا چاہیے۔ طلبہ کو ملک کا بہترین شہری بنانے کی ذمہ داری اساتذہ اور والدین دونوں پر عائد ہوتی ہے۔

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی طرح بڑے خواب دیکھیں

ڈاکٹر شرما نوئیڈا کے جے پی پبلک اسکول میں 12 دیگر اسکولوں کے شریک طلبہ کے درمیان منعقدہ ایک تقریری مقابلہ کے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کر رہے تھے۔ اس پروگرام کا موضوع اقوام متحدہ کی مختلف کمیٹیوں کی کارکردگی تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت بین الاقوامی سطح پر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول رہنما کے طور پر مسلسل اس سال بھی وزیراعظم مودی کا نام چُنا جانا ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی طرح بڑے خواب دیکھیں اور ان خوابوں کو پورا کرنے کے لیے پوری لگن کے ساتھ جُت جائیں، جب تک خواب پورا نہ ہو، تب تک سکون سے نہ بیٹھیں۔

برین ڈرین یعنی ٹیلنٹ کے باہر جانے پر تشویش

ڈاکٹر شرما نے برین ڈرین یعنی ٹیلنٹ کے باہر جانے پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ جو امکانات پہلے بیرون ملک دکھائی دیتے تھے، اب وہ سب بھارت میں ہی دستیاب ہیں۔ آج دنیا بھر کے سیکڑوں طلبہ بھارت میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آ رہے ہیں، کیونکہ بھارت ایک ترقی یافتہ ملک کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

بھارت عالمی طاقت بننے کی سمت گامزن

انہوں نے کہا کہ میک ان انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا جیسے پروگرام نوجوانوں کو نہ صرف روزگار دے رہے ہیں، بلکہ بھارت کی خصوصیات کا پیغام بھی پوری دنیا میں پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سائنسدان خلائی تحقیق میں نئے تجربات میں کامیاب ہو رہے ہیں، اور دفاعی شعبے میں بھی ہم نے کئی اہم آلات خود تیار کیے ہیں۔ بھارت خود انحصاری کے راستے پر آگے بڑھتے ہوئے وشو گرو بننے کی سمت گامزن ہے۔

مختلف اسکولوں کے طلبہ کی پروگرام میں شرکت

پروگرام میں نوئیڈا کے 12 اسکولوں سے بڑی تعداد میں طلبہ، اساتذہ اور والدین نے شرکت کی۔ اس تقریب کی صدارت جے پی انٹرنیشنل اسکول کے صدر کمانڈر ڈی جے سنگھ نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر سنیت اوستھی، پرنسپل انجلی ملک اور انتظامی امور کے انچارج ویریندر جی بھی موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

UAE’s Sheikh met with PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے متحدہ عرب امارات کے شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان کی ملاقات

یو اے ای کے صدر کے دیوان میں ترقیاتی امور اور شہید ہیروز کے معاملات…

12 minutes ago

Chandigarh News: شریمد بھاگوت کتھا کے اختتام پر جذباتی ہوئے بی پراک، کہا-گرو جی! ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو معاف کر دیجیے

چنڈی گڑھ میں سات روزہ شریمد بھاگوت کتھا کا اختتام، بی پراک اور اندریش مہاراج…

40 minutes ago

PM Modi Swami Chinmayananda Hologram Interaction: ’بھارت تمہارے ساتھ ہے، نریندر‘: وزیر اعظم مودی نے سوامی چنمیانند کے ہولوگرافک اوتار سے کیا مکالمہ

چنمیہ امرت مہوتسو عالمی کانفرنس میں ٹیکنالوجی اور روحانیت کا انوکھا امتزاج، وزیر اعظم نے…

58 minutes ago

Adani Green Earnings: اڈانی گرین کی آمدنی میں 41 فیصد کا اضافہ، لیکن 17,160 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور قرض کا دباؤ کتنا بڑا چیلنج؟

بجلی کی فروخت میں 32 فیصد اضافہ، آپریشنل صلاحیت 20.8 گیگاواٹ تک پہنچی، بیٹری اسٹوریج…

1 hour ago

Oil India Natural Gas Discovery: آئل انڈیا نے کرشنا گوداوری بیسن میں قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ کیا دریافت

جانچ کے دوران روزانہ 2 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر تک گیس کا بہاؤ ریکارڈ، یومیہ…

2 hours ago