قومی

Indian worker kidnapped by Sudan’s RSF militia :مسلح افراد نے سوڈان میں اغوا ہندوستانی سے پوچھا، کیا تم  شاہ رخ خان کو جانتے ہو؟

اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہندوستانی نوجوان کو سوڈان میں اغوا کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں ریپڈ سپورٹ فورسز  نامی ملیشیا نے اغوا کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں اغوا کرنے سے پہلے حملہ آوروں نے ان سے پوچھا کہ کیا تم  شاہ رخ خان کو جانتے ہیں؟ اس کے فوراً بعد اسے پکڑ لیا گیا۔ سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز  اور سوڈانی مسلح افواج کے درمیان 2023 سے ایک شدید جنگ جاری ہے۔ تشدد نے دارالحکومت خرطوم سمیت متعدد علاقوں میں تقریباً 1کروڑ تین لاکھ افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ این ڈ ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق مغوی نوجوان کا نام آدرش بیہرا ہے ،جو اڈیشہ کے جگت سنگھ پور ضلع کا رہنے والا ہے۔ ایک ویڈیو میں آر ایس ایف کا ایک سپاہی آر ایس ایف کے رہنما محمد حمدان دگالو کا نام لیتے  ہوئے نظر آرہا ہے۔ 36 سالہ آدرش بہیرا کو مبینہ طور پر خرطوم سے ایک ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے الفشیر سے اغوا کیا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اسے جنوبی دارفور میں آر ایس ایف کے گڑھ نیالا لے جایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آدرش بہیرا 2022 سے سوڈان میں سکراتی پلاسٹک فیکٹری میں کام کر رہے تھے۔آدرش کی اہلیہ سشمیتا بہیرا نے بتایا کہ ان کے شوہر گزشتہ دو سال سے سوڈان میں مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں۔ آدرش کے دو بیٹے ہیں، ایک کی عمر 8 سال اور دوسرے کی 3۔ ایک اور ویڈیو میں آدرش بہیرا زمین پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔

بہرا نے آر ایس ایف کی تحویل سے مدد کی التجا کی

اس ویڈیو میں آدرش بہیرا ہاتھ جوڑ کر کیمرہ کا سامنا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، “میں الفشیر میں ہوں، یہاں کے حالات بہت خراب ہیں، میں یہاں دو سال سے مشکل حالات میں رہ رہا ہوں، میرے خاندان اور بچے بہت پریشان ہیں۔ میں ریاستی حکومت (اڈیشہ) سے مدد کی اپیل کرتا ہوں”۔

ہندوستان میں سوڈانی سفیر نے جاری کیا بیان

ہندوستان میں سوڈان کے سفیر محمد عبداللہ علی ایلٹوم نے اس واقعہ کے بعد ایک بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوڈانی حکام اور وزارت خارجہ ہندوستانی شہری کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ سوڈانی سفیر نے کہا، “ہندوستان اور سوڈان کے درمیان طویل اور مضبوط تعلقات ہیں۔ ہندوستان ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے، چاہے امن ہو یا جنگ کے وقت۔ اس بحران کے دوران ہندوستان نے انسانی امداد بھیجی ہے، جس میں دوائیں اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔ ہم ہندوستانی حکومت کے اس تعاون کے شکر گزار ہیں۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

52 minutes ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

2 hours ago

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

11 hours ago