Asaduddin Owaisi on Narendra Modi: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ وہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ چاہے وہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی ہی کیوں نہ ہوں۔ اس دوران حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے دوسرے لوگوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ نہ تو پی ایم مودی سے ڈریں اور نہ ہی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ڈریں۔ انہیں صرف اللہ سے ڈرنا چاہیے۔
اے آئی ایم آئی ایم چیف نے یہ الفاظ بدھ (17 جنوری 2024) کو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے ذریعے کہے۔ 36 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’’ہم صرف اسی سے ڈرتے ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے، ہم اس کے علاوہ کسی چیز سے نہیں ڈرتے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں- Lalu Prasad Yadav on Seat Sharing: عظیم اتحاد میں سیٹ شیئرنگ پر ہنگامہ آرائی کے دوران لالو پرساد یادو بڑا بیان، کہی یہ بڑی بات
اس دوران انہوں نے جو ویڈیو کلپ شیئر کیا اس میں وہ جلسہ عام کے دوران شاعرانہ انداز میں یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ ہم صرف اس سے ڈرتے ہیں جس نے زمین و آسمان بنائے (اللہ کے حوالے سے)۔ باقی کسی سے نہیں ڈرتے۔ میں جو کچھ بھی ہوں، گناہ گار، خطا کار… میں کیا ہوں، میرا رب جانتا ہے، لیکن میں صرف اللہ سے ڈرتا ہوں اور میں یہ بھی بتانے آیا ہوں کہ نہ مودی سے ڈرو، نہ شاہ سے ڈرو، نہ حکومت سے ڈرو… کسی سے نہ ڈرو۔ صرف اللہ سے ڈرو۔
-بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…