اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے لیڈراکھلیش یادو نے پی ڈی اے یاترا کی شروعات کی ہے۔ سماجوادی پارٹی کی یہ یاترا 17 جنوری سے یکم فروری تک چلے گی۔ سماجوادی پارٹی کی یہ یاترا ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب کانگریس لیڈرراہل گاندھی بھی بھارت جوڑو نیائے یاترا لے کرنکلے ہیں اوران کی یاترا یوپی کے بھی کئی اضلاع سے گزرے گی۔ سال 2022 الیکشن میں جس طرح سے یاترا نکلی تھی، اسی طرزپرایک بار پھر لوک سبھا الیکشن میں بھی رتھ یاترا نکالی جائے گی۔ اکھلیش یادو بھی پی ڈی اے یاترا میں سوار ہوں گے۔ پی ڈی اے یاترا کے لئے’’سنودھان بچاؤ، دیش بچاؤ‘‘ (آئین بچاؤ، ملک بچاؤ) کا نعرہ دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں اکھلیش یادو نے ایک پریس کانفرنس بھی کی۔ انہوں نے اس دوران راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہونے سے متعلق بھی بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے پروگراموں میں نہیں بلاتی، کانگریس اپنے پروگرام میں نہیں بلاتی۔ اس لئے یہ یاترا سماجوادی پارٹی کا آندولن ہے، سماجوادی پارٹی اسے اپنی طرح سے نکالے گی۔
ہم نوجوانوں کو بہترروزگار دیں گے: اکھلیش یادو
پریس کانفرنس میں اکھلیش یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کارکنان کے ذریعہ پی ڈی اے یاترا اور پی ڈی اے پنچایت شروع کی جائے گی۔ جس طرح سے آئین اور جمہوری اقدارکو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسے میں پی ڈی اے کی یہ یاترا ہمارے آئین کے محافظ کے طور پر کام کرے گی۔ سماجوادی پارٹی ہی واحد ایسی پارٹی ہے، جو سماجوادی اقدار کا تحفظ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha Election 2024: بی جے پی مسلم ووٹوں کے لئے تیار کر رہی ہے بڑا پلان، یوپی کے 4100 گاؤں میں ’قومی چوپال‘ کی تیاری
یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اورسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ این سی آربی کا اعدادوشمار دیکھیں تو بی جے پی کی حکومت جب سے آئی ہے، تب سے ایک لاکھ کسانوں نے خود کی ہے۔ اب نوکریاں ختم ہوگئی ہیں، اسی ے ساتھ احترام اورروزگار ملنا بھی ممکن نہیں ہیں۔ اکھلیش نے کہا کہ اگرکوئی نوجوان اپنی سی وی دکھاتا ہے تو انہیں ویٹراور نوکر جیسی نوکری دی جاتی ہے۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ جب سماجوادی پارٹی کو موقع ملے گا تو ہم نوجوانوں کو بہتر روزگار دیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…