امریکہ میں صدارتنی انتخابات اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے نیویارک دورے کے بیچ ایک بڑی خبر یہ مل ہے کہ اب کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ بھی امریکہ کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار کو امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ صدارتی مباحثے سے قبل نیویارک میں مدعو کیا ہے۔ وہ آج رات امریکہ روانہ ہونے والے ہیں جہاں وہ کملا ہیرس اور سابق صدر براک اوباما دونوں سے ملاقات کریں گے۔اگرچہ ان ملاقاتوں کا صحیح ایجنڈا ابھی تک نامعلوم ہے، لیکن راہل گاندھی کی امریکہ میں موجودگی اور امریکی انتخابات قریب آنے کے ساتھ ڈی کے شیو کمار کو مدعو کرنا اپنے آپ میں کئی سوالوں کو جنم دیتا ہے۔
توقع ہے کہ ملاقاتیں نیویارک میں ہوں گی، کملا ہیریس کے ساتھ نجی ون آن ون بات چیت ہوگی۔ براک اوباما کے ساتھ بھی اسی طرح کی ون آن ون ملاقات کا منصوبہ ہے۔ مبینہ طور پر یہ دعوت کملا ہیرس اور دیگر ڈیموکریٹک رہنماؤں کی طرف سے براہ راست آئی تھی۔ذرائع کا خیال ہے کہ کملا ہیرس گزشتہ چند مہینوں سے ڈی کے شیوکمار کے ساتھ رابطے میں ہیں۔حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس کا مقصد کیا ہے، لیکن یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کملا ہیرس نے راہل گاندھی سے بھی فون پر بات کی تھی اور حالیہ دنوں ہندوستان میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے کانگریس صدر سے ملاقات کی تھی۔ اب امریکہ کی کانگریس کے ساتھ بڑھتی سرگرمیاں کئی سوال پیدا کررہی ہیں۔
راہل گاندھی کا دورہ امریکہ
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھی 10 ستمبر کو ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان طے شدہ صدارتی مباحثے سے قبل جمعہ کی رات کو امریکہ کا دورہ کیاہے۔راہل گاندھی کے اس سفر میں ہندوستانی باشندوں کے ساتھ مصروفیات، کاروباری اور تعلیمی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور مختلف سرگرمیوں میں شرکت شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…