قومی

Digital arrest fraud: ڈجیٹل اریسٹ فراڈ پر حکومت سخت! سپریم کورٹ میں اسٹیٹس رپورٹ پیش، ہائی لیول کمیٹی تشکیل

ملک میں بڑھتے ہوئے ڈجیٹل اریسٹ فراڈ کے معاملات کے درمیان مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپنی اسٹیٹس رپورٹ داخل کر دی ہے۔ ڈیجیٹل اریسٹ کے بڑھتے واقعات پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔ عدالت کی ہدایات کے مطابق دہلی پولیس کی ایف آئی آر کو سی بی آئی کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ایجنسی نے اس معاملے میں نئی ایف آئی آر درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

ہائی لیول کمیٹی کا قیام

یہ تمام کارروائی اس وقت سامنے آئی ہے جب دہلی کے گریٹر کیلاش میں رہنے والے این آر آئی ڈاکٹر جوڑے کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعے ڈجیٹل اریسٹ کر کے 14.85 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا سنسنی خیز معاملہ منظرِ عام پر آیا۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے ڈجیٹل اریسٹ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک ہائی لیول بین محکمانہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی میں کیا ہوگا خاص؟

مرکزی حکومت کی جانب سے داخل کی گئی اسٹیٹس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے ملک میں ڈجیٹل اریسٹ کے مسئلے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی انٹر ڈپارٹمنٹل کمیٹی بنائی ہے۔ اس کمیٹی کی صدارت وزارتِ داخلہ کے اسپیشل سکریٹری (اندرونی سلامتی) کر رہے ہیں۔ کمیٹی کے اراکین میں الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (MeitY)، محکمۂ ٹیلی کمیونی کیشن (DoT)، وزارتِ خارجہ (MEA)، محکمۂ مالی خدمات، وزارتِ قانون و انصاف، وزارتِ امورِ صارفین، ریزرو بینک آف انڈیا کے جوائنٹ سکریٹری سطح کے افسران، سی بی آئی، این آئی اے، دہلی پولیس کے آئی جی رینک کے افسران اور انڈین سائبر کرائم کوآرڈی نیشن سینٹر (I4C) کے ممبر سکریٹری شامل ہیں۔

حکومت نے وقت مانگا

رپورٹ کے مطابق کمیٹی کی پہلی میٹنگ 29 دسمبر کو ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کی ہدایات اور ایمیکس کیوری کے مشوروں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس کے بعد 2 جنوری کو ایمیکس کیوری کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ بھی منعقد کی گئی، جس میں محکمۂ ٹیلی کمیونی کیشن، الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، آر بی آئی اور انڈین سائبر کرائم کوآرڈی نیشن سینٹر (I4C) کے نمائندے شامل تھے۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے گزارش کی ہے کہ تمام متعلقہ محکموں سے تجاویز حاصل کر کے ایک مضبوط اور جامع حکمتِ عملی تیار کرنے کے لیے اسے کم از کم ایک ماہ کا وقت دیا جائے، تاکہ ڈجیٹل اریسٹ جیسے سنگین مسئلے سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

4 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

5 hours ago