قومی

Dhirendra Krishna Shastri Death Threat: دھیریندرشاستری کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا نوجوان گرفتار

اترپردیش کے بریلی  میں انس انصاری نامی نوجوان نے باگیشور دھام کے پیٹھادھیشور دھیریندر کرشنا شاستری کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ معاملہ حافظ گنج تھانہ علاقہ کے ریتھورا سے متعلق ہے۔ یہاں انس انصاری نے انسٹاگرام پر دھمکی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بابا پر موت منڈلا رہی ہے۔ سناتن دھرم اور اس کے مبلغ دھیریندر شاستری کو لے کر متنازعہ پوسٹ پر ہندو تنظیموں میں ناراضگی ہے۔ ہندو تنظیموں کی جانب سے پولیس سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔

حافظ گنج تھانہ علاقہ کے ریتھورا کے رہنے والے انس انصاری نے اپنے انسٹاگرام پر انہوں نے سناتن دھرم اور اس کے مبلغ پنڈت دھیریندر شاستری کے بارے میں اشتعال انگیز پوسٹ بھی کیا ہے۔ اس نے پنڈت دھیریندر شاستری کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ اس معاملے میں ہندو جاگرن منچ اور وشو ہندو پریشد کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

متنازعہ پوسٹ کے اسکرین شاٹ کو ٹویٹ کرکے اور بریلی پولیس، آئی جی، اے ڈی جی اور ڈی جی پی کو ٹیگ کرکے ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔  انٹیلی جنس نے بھی معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ آیا انس انصاری کسی دہشت گرد تنظیم سے جڑا ہوا ہےیا نہیں۔ اس معاملے میں ایس پی دیہات راج کمار اگروال نے کہا کہ انس انصاری نامی شخص نے سناتن دھرم اور پنڈت دھیریندر شاستری کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کی تھیں اور ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے حافظ گنج تھانے میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

دبنگ نے ہتھیارسے نوجوان کے ماتھے پر ‘جئے بھولےناتھ’ لکھا

دوسری جانب بریلی کے ایک اور معاملے میں دبنگ شاداب نے دانش نامی ذہنی طور پر کمزور نوجوان کے ماتھے پر آلے سے ‘جئے بھولےناتھ’ لکھ دیا۔ اس کے بعد دانش کے لواحقین نے ہنگامہ شروع کردیا۔ اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزم شاداب کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا بھی الزام ہے۔ یہ پورا معاملہ پریم نگر تھانہ علاقہ کے شہر آباد کا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

31 mins ago