قومی

Dhankhar and Kharge met: راجیہ سبھا میں تکرار اور گرماگرم بحث کے بعد چیمبر میں مسکراتے ملے دھنکر اور کھرگے،جئے رام رمیش اور ڈاکٹر ناصر حسین بھی تھے ساتھ

الزامات، تکرار، عدم اعتماد اور پھر گرمجوشی سے ملاقات… پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا یہ منظر جمہوری سیاست کی خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے۔ پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں کئی لیڈروں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی لیکن سب سے زیادہ زیر بحث موضوع راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکر اور کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے کے درمیان تنا تنی تھا۔ نتیجے میں  جگدیپ دھنکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی پیش کیا گیا۔ لیکن منگل کو دھنکراور کھرگے کے درمیان پارلیمنٹ میں گرمجوشی سے ملاقات دیکھنے میں آئی۔ دونوں کو ایک دوسرے سے ملتے ہوئے مسکراتے ہوئے اور بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔حالانکہ اس ملاقات کے دوران  کانگریس چیف وہپ جئے رام رمیش اور وہپ ڈاکٹر ناصر حسین بھی  ان کے ساتھ تھے۔یہ ملاقات راجیہ سبھا چیئرمین کی دعوت پر ہوئی ہے۔ انہوں نے ہی تینوں رہنماوں کو مدعو کیا تھا۔

اس ملاقات کے بعد  نائب صدر نے تصویر شیئر کی ہے ۔پارلیمنٹ میں ہونے والی میٹنگ کی یہ تصویر نائب صدر کے اپنے ایکس ہینڈل سے شیئر کی گئی ہے۔ دونوں کو مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ تصویر اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ پچھلے کچھ دنوں سے کھرگے اور دھنکر کے درمیان ایوان میں کئی بار گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی ہے۔ دونوں کے درمیان بحث ایک مزدور اور کسان کے بیٹے کی بحث تک پھیل گئی۔

راجیہ سبھا میں جمعہ کو راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکر اور اپوزیشن لیڈر کھرگے کے درمیان گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی، ایوان کی کارروائی کے دوران چیئرمین دھنکر اپوزیشن پر برہم ہوگئے اور کہا کہ میں نے آپ کو بہت برداشت کیا لیکن آپ کو کسان کا بیٹا برداشت نہیں ہورہا ہے۔یہ سنتے  ہی اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے فوراً کہا کہ اگر آپ کسان کے بیٹے ہیں تو میں بھی مزدور کا بیٹا ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Entertainment News: دل سے چاہ لو تو دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے: اداکارہ اکشرا سنگھ

اکشرا سنگھ کی تازہ ترین ریلیز ’اکشرا‘ دنیا بھر میں دھوم مچا رہی ہے۔ وطن…

11 minutes ago

Donald Trump: ٹرمپحلف لیتے  ہی ٹرمپ ایکشن میں آئیں گے نظر ، پہلے دن 100 ایگزیکٹو آرڈرز پر کریں گے دستخط

قابل ذکر بات یہ  ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب امریکی کیپیٹل…

30 minutes ago

IDF attacks continue in Gaza: غزہ میں آئی ڈی ایف کے حملے جاری، 8 فلسطینی شہید، آخر کیو نہیں نافذ ہوئی جنگ بندی

ہگاری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق، جنگ بندی اس وقت تک عمل…

1 hour ago