قومی

Dhananjay Singh to support BJP: دھننجے سنگھ نے بی جے پی کی حمایت کا کیا اعلان، کہا:ملک اور ریاست میں اچھی حکومت ہے

سابق ایم پی دھننجے سنگھ نے کہا کہ ملک اور اتر پردیش میں ایک اچھی حکومت ہے، آپ سب کو بی جے پی کا ساتھ دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ جس طرح میں اپنے ضلع کے لوگوں کے لیے 25 سال سے کھڑا ہوں،میں اپنی بقیہ زندگی  میں بھی اس کے لیے تیار رہوں گا۔وہ منگل کی شام 5 بجے شیروا کے اجو رائے انٹر کالج کیمپس میں اپنے ساتھیوں اور خیر خواہوں سے خطاب کر رہے تھے اس دوران ضلع بھر کے پانچ ہزار سے زیادہ پردھان، بی ڈی سی، ضلع پنچایت ممبران، سربراہان اور کئی منتخب افراد موجود تھے۔ ان کے خطاب سے پہلے بہت سے خاص لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا یہاں تک کہ مسلم حامیوں نے بھی کہا کہ یہ وقت کی نزاکت ہے۔ سابق ایم پی نے تقریباً 30 منٹ تک اپنے جلسہ عام سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی لیڈر کے لیے ان کے طرز عمل اور خیالات کی عکاسی ہونی چاہیے، 2002 سے 2014 تک ہم نے ہمیشہ اقتدار کے ساتھ جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لیڈر کو ذات اور مذہب سے اوپر اٹھ کر سب کے لیے کام کرنا چاہیے، 2002 میں میں صرف 47 ہزار ووٹ لے کر آزاد ایم ایل اے بن گیا تھا لیکن اس کا نتیجہ 2007 میں جیتنے کی صورت میں نکلا۔ اس بار مجھے فرضی کیس میں پھنسایا گیا، میری بیوی کو ٹکٹ ملا لیکن میرے حامیوں کو پچھلی حکومتوں سے موازنہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور بی جے پی کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ دھننجے سنگھ نے منگل کی شام کہا کہ میں بی جے پی کی حمایت کروں گا۔ میں پی ایم نریندر مودی اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ہوں۔ میری بیوی شریکلا بی جے پی میں شامل ہوسکتی ہیں۔دھننجے کے اس فیصلے کا اثر جونپور لوک سبھا سیٹ پر پڑ سکتا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کرپاشنکر سنگھ کو، ایس پی-کانگریس اتحاد نے بابو سنگھ کشواہا کو اور بی ایس پی نے شیام سنگھ یادو کو اس سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ اس سے پہلے بی ایس پی نے اس سیٹ کے لیے دھننجے کی بیوی شریکلا کو اپنا امیدوار نامزد کیا تھا، تاہم، نامزدگی کے آخری دن مایاوتی نے امیدوار تبدیل کر کے شیام سنگھ یادو کو امیدوار بنایا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

2 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

3 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

5 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

6 hours ago