قومی

Free Ticket Cancellations: مسافروں کے لیے بڑی راحت، ڈی جی سی اے کی جانب سے ٹکٹ منسوخی کے لیے 48 گھنٹے کی مفت ونڈو

 

نئی دہلی: ڈائکریکٹوریٹ جنرل آف سول ایویشن (ڈی جی سی اے) نے ٹکٹ بکنگ سے متعلق قواعد میں بڑا فیصلہ لیتے ہوئے مسافروں کو 48 گھنٹوں کی مفت ونڈو فراہم کی ہے۔ اس مدت کے دوران مسافر ٹکٹ بکنگ کے بعد بغیر کسی فیس کے اسے منسوخ یا تبدیل کر سکیں گے۔ ڈی جی سی اے نے اپنے بیان میں کہا: ’’مسافر ٹکٹ بک کرنے کے 48 گھنٹوں کے اندر بغیر کسی اضافی فیس کے اسے منسوخ یا اس میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔‘‘ البتہ اگر ٹکٹ کسی دوسری پرواز کے لیے تبدیل کیا جاتا ہے تو کرایے کے فرق (اگر کوئی ہو) کی ادائیگی مسافر کو کرنا ہوگی۔

کن پروازوں پر ہوگا اطلاق؟

یہ سہولت صرف ان صورتوں میں دستیاب ہوگی جب گھریلو پرواز کی روانگی میں کم از کم سات دن باقی ہوں۔ بین الاقوامی پرواز کی روانگی میں کم از کم پندرہ دن باقی ہوں۔ ڈی جی سی اے نے واضح کیا ہے کہ 48 گھنٹوں کی مدت گزرنے کے بعد معمول کے منسوخی چارجز لاگو ہوں گے۔ نظرثانی شدہ ضوابط 24 فروری کو جاری کیے گئے تھے اور یہ 26 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔

نام کی درستی اور ریفنڈ سے متعلق نئی ہدایات

نئے قواعد کے تحت اگر ٹکٹ براہ راست ایئر لائن کی ویب سائٹ سے خریدا گیا ہو اور 24 گھنٹوں کے اندر نام میں غلطی کی اطلاع دی جائے تو ایئر لائن اسی مسافر کے نام کی درستگی کے لیے کوئی فیس وصول نہیں کرے گی۔ اگر ٹکٹ ٹریول ایجنٹ یا آن لائن پورٹل کے ذریعے خریدا گیا ہو تو ریفنڈ جاری کرنے کی ذمہ داری ایئر لائن کی ہوگی، کیونکہ ایجنٹ ان کے نمائندے کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ڈی جی سی اے نے ہدایت دی ہے کہ ایسے معاملات میں ریفنڈ کا عمل 14 کاروباری دنوں کے اندر مکمل کیا جائے۔

ریفنڈ کی نئی مدت

نئے ضوابط کے مطابق: کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی گئی ادائیگی کا ریفنڈ سات دن کے اندر جاری کیا جائے گا۔ ایئر لائن دفتر میں کی گئی نقد ادائیگی اسی مقام پر فوری واپس کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ریگولیٹر نے ایئر لائنز کے لیے یہ بھی لازمی قرار دیا ہے کہ پرواز کی منسوخی یا مسافر کے سفر نہ کرنے کی صورت میں تمام قانونی ٹیکس اور مسافر سے متعلق فیس واپس کی جائیں، چاہے بنیادی کرایہ ناقابل واپسی ہی کیوں نہ ہو۔ نئے فیصلے کو مسافروں کے لیے ایک بڑی سہولت اور شفافیت کی سمت اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

8 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

9 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

9 hours ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

9 hours ago