قومی

Devendra Fadnavis takes oath as CM: دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ بنے، حلف برداری تقریب میں شاہ رخ خان سمیت کئی مشہور شخصیات ہوئیں شامل

ممبئی: بی جے پی کے سینئر لیڈر دیویندر فڑنویس نے جمعرات کو مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ ممبئی کے تاریخی آزاد میدان میں گورنر سی پی رادھا کرشنن نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی اور این ڈی اے کے کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔ دیویندر فڑنویس کے ساتھ شیو سینا کے سربراہ ایکناتھ شندے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر اجیت پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ موجود تھے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر چراغ پاسوان سمیت کئی مرکزی وزرا بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب حلف برداری میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات شاہ رخ خان، سلمان خان، سنجے دت، رنبیر کپور، رنویر سنگھ اور مادھوری دکشٹ بھی پہنچے۔ اس تقریب میں سابق کرکٹر سچن تندولکر نے بھی شرکت کی۔

بدھ کے روز مہاراشٹر بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کے طور پر فڑنویس کے نام کی تصدیق کی گئی۔ اس کے بعد فڑنویس، شندے اور پوار نے گورنر سی پی سے ملاقات کی۔ رادھا کرشنن سے ملاقات کرکے مہایوتی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔

مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی اتحاد نے زبردست جیت درج کی تھی۔ اس نے 288 میں سے 235 سیٹیں جیتی تھیں۔ نتیجہ بی جے پی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، جو 132 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی (MVA) کو بڑا جھٹکا لگا، جس میں کانگریس کو صرف 16 سیٹیں ملیں۔ اتحاد کی شراکت دار شیو سینا (یو بی ٹی) نے 20 نشستیں حاصل کیں، جب کہ این سی پی (شرد پوار دھڑے) کو صرف 10 نشستیں ملیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Rahul Gandhi: ’ہمارے ملک کے ساتھ جو کیا گیا، وہ غداری ہے، کوئی بھی بچ نہیں پائے گا‘، آکاشوانی کے اندر سے راہل گاندھی کا بڑا بیان

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…

58 seconds ago

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

26 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

38 minutes ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

1 hour ago

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

2 hours ago