قومی

Maharashtra CM Oath Ceremony: دیویندر فڑنویس تیسری بار بنے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ، ایکناتھ شندے اور اجیت پوار نے بھی لیا نائب وزیراعلیٰ کا حلف

دیویندرفڑنویس مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ تیسری باربن چکے ہیں۔ انہیں ممبئی کے آزاد میدان میں گورنر سی پی رادھا کرشنن نے حلف دلایا۔ ساتھ ہی ایکناتھ شندے اور اجیت پوار نے بھی نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پروزیراعظم نریندرمودی، وزیرداخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ، مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ، مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کے علاوہ کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزرا اور بی جے پی کے سینئرلیڈران موجود رہے۔

حلف برداری تقریب میں آزاد میدان میں مکیش امبانی، اننت امبانی اوررادھیکا مرچنٹ نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ سے شاہ رخ خان، سلمان خان، سنجے دت، رنبیرکپوراوررنویر سنگھ سمیت کئی فلمی اداکاراوراداکارہ نے شرکت کی۔ ماسٹربلاسٹرسچن تندولکراور ان کی اہلیہ انجلی اورآدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم برلا بھی شامل ہوئے۔ 

واضح رہے کہ اس سے پہلے، دیویندرفڑنویس، ایکناتھ شندے اوراجیت پوار نے 4 دسمبرکوگورنرسی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی تھی اور مہایوتی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔ دیویندرفڑنویس نے کہا کہ میں نے ایکناتھ شندے سے ملاقات کی اور ان سے اس حکومت میں شامل ہونے کی درخواست کی، کیونکہ یہ مہایوتی کارکنوں کی خواہش ہے… ہم مہاراشٹرکے لوگوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔ آپ کو بتادیں کہ لوک سبھا الیکشن 2024 میں مہایوتی کو بڑی جیت ملی ہے۔ بی جے پی نے 132 سیٹیں اپنے دم پر حاصل کی تھیں، جس کے بعد سے ہی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ اس بار مہاراشٹرمیں بی جے پی کا وزیراعلیٰ ہوگا۔

دیویندرفڑنویس نے تمام اتارچڑھاؤ دیکھا

مہاراشٹرکی سیاست میں ان کی موجودہ بحالی کو 54 سالہ دیویندر فڑنویس کے صبر، استقامت، لچک، اسٹریٹجک سوچ اورموافقت کے ثبوت کے طور پردیکھا جا رہا ہے۔ ان کے حامیوں کا خیال ہے کہ انہوں نے پارٹی کی بہترکارکردگی کی ذمہ داری لی ہے۔ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے بہت کچھ داؤں پرلگا دیا گیا ہے اوراپوزیشن کوکمزورکرنے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔ دیویندرفڑنویس نے اپنے سیاسی کیریئرمیں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ 22 جولائی 1970 کوناگپورشہرکے ایک متوسط ​​گھرانے میں پیدا ہوئے دیویندرفڑنویس سخت محنت کے بعد اس مقام پر پہنچے ہیں۔ ان کا سیاسی کیریئربہت کم عمرمیں ہی شروع ہوا تھا۔

22 سال میں بنے کونسلر

دیویندر فڑنویس سے ہی راشٹریہ سیوم سنگھ (آرایس ایس) سے جڑے رہے ہیں۔ ایک کارکن، ایک سیوم سیوک کے طور پر وہ آرایس ایس کی کئی مہم میں شامل رہے ہیں۔ 1989 میں وہ بی جے پی کی اسٹوڈنٹ ونگ اکھل بھارتیہ بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) میں شامل ہوگئے تھے۔ سیاست کے اپنے شروعاتی دنوں میں وہ دیواروں پر پارٹی کے پوسٹرلگاتے تھے۔ آگے محض 22 سال کی عمرمیں وہ کونسلر بنے اور 1997 میں محض 27 سال کی عمرمیں ناگپور کے سب سے نوجوان میئر بنے۔

مسلسل دوباربنے ناگپورکے میئر

ناگپورکے میئرعہدے کوانہوں نے مسلسل دوبارسنبھالا۔ ان کی استعداد اورنچلی سطح کے رہنما کے طورپران کی شبیہ کی وجہ سے، فڑنویس کو2013 میں مہاراشٹرمیں بی جے پی کا صدرمقررکیا گیا تھا۔ یہ ایک ایسا عہدہ تھا، جس نے ان کے سیاسی رسوخ میں اضافہ کیا۔ وہ 1999 سے مہاراشٹرکی قانون سازاسمبلی میں ناگپورکی نمائندگی کررہے ہیں۔ 2014 میں وہ پہلی بارمہاراشٹرکے وزیراعلیٰ بنے۔ 2019 میں بھی انہوں نے اجیت پوارکے ساتھ حلف لیا، لیکن انہیں تین دنوں میں استعفیٰ دینا پڑا تھا، لیکن اب مکمل مضبوطی کے ساتھ تیسری باروزیراعلیٰ بن رہے ہیں۔

دیویندرفڑنویس کی سیاسی سوجھ بوجھ

دیویندرفڑنویس کی گہری سیاسی سمجھ بوجھ کے سبب بھی جانے جاتے ہیں۔ ان کی یہ صلاحیت تب نکھرکرسامنے آئی، جب انہوں نے سال 2022 میں ایکناتھ شندے کی قیادت والی اتحادی حکومت میں نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ وزیراعلیٰ کے طور پر ان کی پہلی مدت کارمیں اہم بنیادی ڈھانچہ منصوبے اور اقتصادی پہلوؤں کی شروعات ہوئی، جس نے مہاراشٹر کو ایک صنعتی سپر پاور کے طور پر قائم کیا گیا۔ مہاراشٹرکے سیاسی ماحولیاتی نظام میں بہت سے سینئرسیاست دانوں کے برعکس، وہ کسی ایسے شخص کے طورپرنہیں جانا جاتا ہے، جو اپنے خیالات اورمنصوبوں پرکھل کر بحث کرتے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

NCMEI: اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن کا 20 ویں یوم تاسیس: اتحاد، تعلیم اور شمولیت کی نئی سمت

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…

6 hours ago

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

9 hours ago