قومی

Ram Rahim Parole: گرمیت رام رحیم کو پھر ملا پیرول، اتنے دنوں کے لئے آئے گا جیل سے باہر

Gurmeet Ram Rahim Gets Parole: ڈیرا سچا سودا سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ ایک بار پھر سے جیل سے باہر آنے والا ہے۔ جانکاری کے مطابق، گرمیت رام رحیم نے 25 جنوری کو شاہ ستنام سنگھ کے یوم پیدائش تقریب میں شامل ہونے کے لئے عرضی داخل کی تھی۔ 25 جنوری کے بھنڈارے اورستسنگ کے لئے ڈیرامکھی نے ضلع انتظامیہ کو درخواست بھیجی تھی اورسرسا آنے کی اجازت مانگی تھی، جس کے لئے منظوری دے دی گئی ہے۔

سرسا واقع ڈیرے میں ہرسال 25 جنوری کو شاہ ستنام مہاراج کے یوم پیدائش کو “اوتار دیوس” کے طور پر والہانہ انداز میں منایا جاتا ہے۔ اس دن ڈیرے میں بھنڈارے کے ساتھ ستسنگ بھی ہوتا ہے۔ رام رحیم اسی پروگرام میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ اس پروگرام میں شامل ہونے کے لئے اسے دو ماہ میں دوسری بار پیرول مل گیا ہے۔ اس بار اسے 40 دن کا پیرول دیا گیا ہے۔

برناوا آشرم میں رہنا ہوگا

پیرول کی مدت یوپی کے باغپت واقع برناوا آشرم میں گزارنی گی۔ اس سے پہللے ریاستی حکومت نے رام رحیم کواکتوبر2022 میں 40 دن کا پیرول دیا تھا۔ یہ مدت بھی رام رحیم نے یوپی کے باغپت ضلع میں ڈیرے کے برناوا واقع آشرم میں گزاری تھی۔ ڈویژنل کمشنر دفتر سے اس سے متعلق جمعہ (20 جنوری) کے روز حکم جاری کردیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق، ہفتہ کے روز(21 جنوری) کو رام رحیم جیل سے باہر آجائے گا۔

جیل میں ملنے پہنچی ہنی پریت

اس سے پہلے جمعرات (19 جنوری) کو وکیل ہریش چھابڑا کے ساتھ گرمیت رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت بھی سناریا جیل پہنچی اوررام رحیم سے ملاقات کی۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک وہ وکیل کے ساتھ جیل احاطے میں رہی۔ روہتک کے ڈویژنل کمشنر سنجیو ورما نے فون پر نیوزایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، “پیرول 40 دنوں کے لئے فراہم کی گئی ہے۔ یہ ضابطے کے مطابق ہے”۔

سناریا جیل میں بند ہے رام رحیم

اکتوبر2022 میں ملے پیرول کے دوران رام رحیم برناوا آشرم میں ہی ٹھہرا تھا۔ اس دوران اس نے نشے پرتین گانے بھی لانچ کئے تھے۔ رام رحیم کو اس سے پہلے گزشتہ سال 2022 میں تین بار پیرول ملا تھا اور وہ 91 دنوں تک جیل سے باہر رہا تھا۔ واضح رہے کہ اپنی دو شاگردہ کے ساتھ آبروریزی کے معاملے میں 20 سال کی سزا کاٹ رہا رام رحیم ابھی ہریانہ کے روہتک کی سناریا جیل میں بند ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

3 hours ago