قومی

Delhi Pollution: دہلی کی ہوا ہوئی زہریلی ، اے کیو آئی 300 کے پار، ، گھر سے ماسک پہن کر نکلیں،نہیں تو آپ آ خود ہوں گے اس کے ذمہ دار

Delhi Pollution: اکتوبر کا مہینہ ختم ہونے کے قریب ہے اور اس کے ساتھ ہی دہلی-این سی آر میں گلابی سردی شروع ہو گئی ہے۔ لیکن اس ہلکی ٹھنڈک کے درمیان آلودگی کا زہر  پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ لوگ فضا میں زہریلی ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔ اب آپ کو ایک بارپھر ماسک پہننا پڑے گا یعنی کورونا کے بعد۔ ماسک کے  بغیر سانس لینا آپ کی صحت کے لے خظرے سے خالی نہیں ہے۔

دہلی میں آلودگی کی سطح دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ آج کی ہوا بہت زہر آلودہ  ہے۔ اس کے مزید اورخراب ہونے کا امکانات ہیں ۔ جمعہ کو دہلی کا AQI 249 ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات کو یہ 256 تھا۔ جبکہ بدھ کو یہ تعداد 243 تھی۔ دہلی کے آس پاس کے علاقوں جیسے آنند وہار میں یہ 300 کے قریب پہنچ گئی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ہفتہ کو AQI میٹر مزید بڑھ سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ یہ 300 سے تجاوز کر جائے۔ یہ بہت بری صورت حال ہے جو ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ماہرین ماسک پہن کر گھر سے باہر نکلنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال دہلی-این سی آر میں اس وقت آلودگی کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ ایک طرف پرالی  اور دیگر وجوہات کی وجہ سے بھی  ہوا کا  معیار کو خراب ہوتا ہے۔

دہلی کی ہوا آج بہت خراب ہے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پڑوسی ریاستوں میں کھیتوں میں پرالی جلانے سے آلودگی بڑھتی ہے۔ ویسے آلودگی میں اضافے کی کئی  وجوہات اورجیسے گاڑیوں کا دھواں، فیکٹریوں کی گندگی بھی ہے۔ آنے والے وقت میں پٹاخے جلانے سے آلودگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سی پی سی بی کے مطابق دہلی کی ہوا کا معیار آج  کافی خراب رہے گا۔ دہلی کا AQI صبح 7 بجے کے قریب 249 تھا۔ دہلی سے متصل نوئیڈا اور غازی آباد کی ہوا بھی  ہی حال ہے ۔

ہفتہ کو آلودگی میں مزید اضافہ ہوگا

ہفتے کے روز ہوا مزید زہریلی ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دہلی-این سی آر میں آنے والے ہفتے کے دوران آلودگی اپنے عروج پر رہے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر سے صرف ضروری کاموں کے لیے ہی نکلنا چاہیے۔ نہیں تو آپ بیمار پڑ سکتے ہیں۔ سانس کے مریضوں کے لیے گھر سے باہر نکلنا مناسب نہیں۔ اگر آپ کو باہر جانا ہے تو ماسک پہننا نہ بھولیں۔ حکومت ہر سال پٹاخوں پر پابندی لگاتی ہے ۔لیکن کوئی خاص اثر نظر نہیں آتا۔ ہر سال اکتوبر نومبر کے آس پاس دہلی کی ہوا زہریلی ہو جاتی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اب ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیا انتظامات کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 minutes ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

1 hour ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

2 hours ago