بھارت ایکسپریس اردو۔
حج 2026 کے لئے درخواستیں جمع کی جا رہی ہیں۔ دہلی حج کمیٹی پوری طرح سے عازمین کے تعاون کے لئے تیار ہے۔ (فائل فوٹو)
حج 2026 کے لئے درخواستیں جمع کی جا رہی ہیں۔ 31 جولائی 2025 درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ متعین کی گئی ہے۔ حالانکہ آخری تاریخ میں تقریباً 15 دنوں کی توسیع کا امکان ہے۔ لیکن دہلی حج کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ تمام عازمین 31 جولائی 2025 تک اپنی درخواستیں جمع کردیں۔ تاریخ بڑھنے کا انتظار نہ کریں۔ اسی سلسلے میں دہلی حج کمیٹی کے ایگزیکٹیوآفیسر اشفاق احمد عارفی سے بھارت ایکسپریس اردو کے لئے ڈاکٹرنثاراحمد خان نے خصوصی بات چیت کی۔
اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیوآفیسراشفاق احمدعارفی نے اب تک موصولہ درخواستوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں 2100 آن لائن حج فارم جمع ہوچکے ہیں اوران فارموں کی جانچ کا عمل بھی کمیٹی کی جانب سے شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے حج 2026 کا سفرکرنے والےعازمین سے اپیل کی کہ وہ عازمین جن کے پاس اب تک پاسپورٹ نہیں ہے اورجنہوں نے نئے پاسپورٹ کے لیے درخواستیں دے دی ہیں، حج کمیٹی ان کے پاسپورٹ جلد جاری کروانے کے لیے دہلی کے علاقائی پاسپورٹ افسرکے نام خطوط بھی جاری کر رہی ہے۔ درخواست گزارآن لائن فارم جمع کرتے وقت تمام اندراجات، خاص طورپرپاسپورٹ کی میعاد، تاریخِ پیدائش، ایمبارکیشن پوائنٹ وغیرہ بغورچیک کرنے کے بعد ہی فارم ویب سائٹ پرجمع کریں۔ اگرکسی بھی عازمین کوکسی طرح کی کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تووہ دہلی حج کمیٹی کے دفترضرورآئیں، یہاں پورا اسٹاف ان کی معاونت کے لئے پابند عہد ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
سی ای سی گیانیش کمار کے استعفے اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف 12 اکتوبر…
پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت مچھلی کی پیداوار، کولڈ اسٹوریج اور سمندری خوراک…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب سے…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج دوسرے دن بھی…
وزیر اعظم نریندر مودی جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ہوئے…
بادلوں کی آمد و رفت اور تیز ہواؤں سے گرمی اور حبس میں کمی، 15…