بین الاقوامی

Yahya Sinwar’s wife fled Gaza: یحیٰ سنوار کی اہلیہ غزہ سے فرار،ترکیہ میں دوسری شادی کرکے گزار رہی ہیں آرام دہ زندگی:رپورٹ

اسرائیلی میڈیا وائی نیٹ کے مطابق، ہلاک شدہ حماس رہنما یحییٰ سنوار کی اہلیہ سمر محمد ابو زمار اپنے بچوں کے ساتھ جعلی پاسپورٹ استعمال کرکے غزہ سے فرار ہوگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، سمر فی الحال ترکیہ میں رہ رہی ہیں اور وہاں انہوں نے دوبارہ شادی کرلی ہے۔ رپورٹ میں نامعلوم فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سمر نے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے مصر میں داخل ہوئیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک دوسری غزہ کی خاتون کا پاسپورٹ استعمال کیا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اس عمل کے لیے اعلیٰ سطح پر لاجسٹک سپورٹ، تعاون اور بڑی مقدار میں رقم کی ضرورت تھی، جو عام غزہ کے رہائشی کے پاس نہیں ہوتی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ حماس کے سینئر عہدیدار فتحی حماد نے سمر کی ترکیہ میں دوبارہ شادی کا انتظام کیا۔

 فتحی حماد مبینہ طور پر ایک سمگلر ہے جو حماس کے ارکان اور ان کے خاندانوں کو غزہ سے باہر منتقل کرنے میں ملوث ہے۔ اس نے مبینہ طور پر حماس کے سینئر ارکان کے خاندانوں کو غزہ سے نکالنے کے لیے ایک نظام قائم کیا، جس میں جعلی پاسپورٹ، فرضی میڈیکل ریکارڈ، اور حامی ممالک کے سفارتخانوں سے مدد شامل ہے۔ اس طرح کے انتظامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس کے کچھ رہنماؤں کے خاندانوں کو منظم طریقے سے غزہ سے منتقل کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ، یحییٰ سنوار کے بھائی محمد سنوار کی بیوہ نجوہ کے بارے میں بھی بتایا گیا کہ وہ غزہ سے ترکیہ فرار ہوگئی ہیں۔ محمد سنوار نے اپنے بھائی یحییٰ کی ہلاکت کے بعد حماس کے غزہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ تاہم، یہ واضح نہیں کہ نجوہ فی الحال کہاں ہیں یا انہوں نے دوبارہ شادی کی یا نہیں۔

 اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع نے وائی نیٹ نیوز کو تصدیق کی کہ دونوں خواتین اپنے شوہروں کی ہلاکت سے پہلے رفح کے راستے غزہ سے نکل گئی تھیں۔سمر اس وقت توجہ کا مرکز بنیں جب اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہیں ایک سرنگ کے ذریعے فرار ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو میں سمر کے ہاتھ میں ہرمز برکن بیگ دیکھا گیا، حالانکہ یہ واضح نہیں کہ یہ بیگ اصلی تھا یا اس کی نقل۔ اس واقعے نے سمر کے فرار اور ان کے طرز زندگی کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں، خاص طور پر غزہ جیسے علاقے میں جہاں معاشی حالات عام طور پر خراب ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

2 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

2 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

3 hours ago