قومی

Delhi Murder Case: دو دن کی ریمانڈ میں نابالغ لڑکی کے ساتھ درندگی کرنے والا ساحل، گرفتاری سے پہلے مسلسل دیکھ رہا تھا ٹی وی

Delhi Shahbad Dairy Murder Case: دہلی میں 16 سال کی لڑکی پر چاقوؤں سے مسلسل حملہ کرنے کا ملزم ساحل کو دو دن کے  پولیس ریمانڈ پر بھیجا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے ساحل کو صبح 10 بجے عدالت میں پیش کیا، جس کے بعد اسے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا۔ اب پولیس ساحل سے آگے کی پوچھ گچھ کرے گی۔ اس سے پہلے دن میں پولیس نے قتل کے ملزم ساحل کو اترپردیش کے بلند شہر سے گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ساحل نے لڑکی کا قتل کرنے کے بعد رٹھالا کے کھلے میدان میں چاقو پھینک دیا تھا۔ پیر کے روز پولیس ٹیم چاقو برآمد کرنے کے لئے اس میدان پرگئی، لیکن چاقو برآمد نہیں ہوا۔ اب پولیس ٹیم چاقو ریکور کرنے کے لئے دوبارہ جائے گی۔

گرفتاری سے پہلے مسلسل ٹی وی دیکھ رہا تھا ٹی وی

اپنی نابالغ گرل فرینڈ کے قتل کے بعد ساحل فرار ہوگیا تھا۔ وہ یوپی کے بلند شہر جاکر اپنی پھوپھی کے گھر چھپ گیا تھا۔ فرار ہونے کے درمیان پولیس کے پکڑے جانے سے پہلے ساحل ٹی وی پرخود کے ذریعہ کئے گئے گھناؤنے کرتوت کی خبردیکھ رہا تھا۔ اس کو پتہ لگ گیا تھا کہ یہ قتل سانحہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوچکا ہے۔

کہاں ہے لڑکی کا ایکس بوائے فرینڈ پروین؟

پولیس ذرائع کے مطابق، ساحل نے پوچھ گچھ میں بتایا ہے کہ اس کی گرل فرینڈ پہلے پروین نام کے لڑکے سے ریلیشن شپ میں تھی۔ ایک سال پہلے دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا، لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے اس کی پروین سے پھردوستی ہوگئی تھی۔ پروین سے بریک اپ کے بعد ساحل کے ساتھ ریلیشن شپ میں آگئی۔ جب لڑکی کی پروین سے دوبارہ بات چیت ہونے لگی تو یہ بات ساحل کو ہضم نہیں ہوئی۔

قتل سے چار دن پہلے ساحل نے اپنی گرل فرینڈ کو دھمکی بھی دی تھی کہ وہ کسی اورلڑکے سے بات نہ کرے، لیکن وہ نہیں مانی۔ لڑکی کا ایکس بوائے فرینڈ پروین ابھی جونپور میں ہے۔ پروین کے نام کا ہی ٹیٹو متاثرہ لڑکی نے اپنے ہاتھ پر بنایا ہوا تھا۔ پروین سے متاثرہ کی دوبارہ دوستی ہی ساحل کو ناگوار گزر رہی تھی۔ پولیس پروین کے رابطے میں ہے اور جلد ہی اس سے پوچھ گچھ کرے گی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago