قومی

Delhi Firing: دہلی میں بدمعاش بے لگام، آرکے پورم میں 2 خواتین کو گولی مار دی گئی، علاج کے دوران دونوں کی موت

Delhi Firing News: ملک کے دارالحکومت دہلی کے آرکے پورم تھانہ علاقہ واقع امبیڈکر بستی میں اتوار کی صبح 2 درجن سے زیادہ بدمعاشوں نے آکرایک لڑکے پر جان سے مارنے کی غرض سے مسلسل کئی راونڈ فائرنگ کی۔ اس واردات میں ایک نوجوان بال بال بچ گیا۔ اسے بچانے میں اس کی 2 بہنوں کو گولی لگی، جسے واردات کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال میں علاج کے دوران دونوں کی موت ہوگئی۔ واردات کے بعد افسران سمیت تقریباً ایک درجن سے زیادہ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ اس معاملے کی جانچ پولیس نے شروع کردی ہے۔

یہ معاملہ جنوب مغربی دہلی کے آرکے پورم تھانہ علاقہ واقع امبیڈکربستی ہے۔ آج صبح ساڑھے تین بجے 2 درجن سے زیادہ بدمعاش ایک نوجوان کو مارنے کی غرض سے اس کے گھر پہنچے۔ نوجوان اور اس کی فیملی کے ذریعہ گھرکا دروازہ نہیں کھولنے کے بعد وہ چلے گئے۔ پھر کچھ وقت کے بعد آئے اور گھر کے باہر کھڑے نوجوان پر بدمعاشوں نے مسلسل فائرنگ کردی۔ نوجوان تو اپنی جان بچاتے ہوئے بھاگ نکلا، لیکن اس کی 2 بہنوں کو بدمعاشوں نے گولی مارکر شدید طور پر زخمی کردیا۔ اس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد زخمی خواتین کو پاس کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران دونوں کی موت ہوگئی ہے۔ واردات کے بعد موقع پر موجود افسرسمیت درجن بھر سے زیادہ پولیس اہلکار پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہیں۔

اسپتال میں علاج کے دوران دونوں کی ہوئی موت

متاثرہ نوجوان للت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا کسی کے پاس پیسے باقی تھے، جسے لینے گیا تھا۔ جس سے پیسے لینے گیا تھا، وہ نہیں ملا۔ اس کے بعد میں گھرواپس آگیا۔ کچھ دیر بعد 2 درجن سے زیادہ بدمعاش اسے تلاش کرتے ہوئے اس کے گھرآئے، جہاں وہ نہیں ملا۔ سبھی بدمعاش واپس چلے گئے اور کچھ دیر بعد جب وہ گھر کے باہر کھڑا تھا تو اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ میں اس کی بہن اسے کسی طرح واردات کی جگہ سے بھگانے میں کامیاب رہی۔ مشتعل بدمعاشوں نے جان بوجھ کر اس کی دونوں بہنوں کو گولی مار دی۔ ایک کو سینے میں گولی ماری گئی ہے جبکہ دوسری بہن کو پیٹ میں۔ دونوں کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

42 mins ago