قومی

Delhi Riots 2020 Case: عمرخالد، شرجیل امام، گلفشاں فاطمہ کی ضمانت سے متعلق سپریم کورٹ میں کپل سبل اورابھیشیک منوسنگھوی کی بڑی دلیل، کیا مل پائے گی ضمانت؟

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے روز2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات معاملے میں سازش کرنے کے ملزمین عمرخالد، شرجیل امام، گلفشاں فاطمہ اوردیگرکارکنان کی ضمانت عرضی پرسماعت کی۔ یہ سبھی طلبا لیڈرغیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یواے پی اے) کے تحت جیل میں بند ہیں۔ عدالت میں جسٹس اروند کماراورجسٹس این وی انجاریا کی بینچ نے بچاوفریق کی دلیلیں سنیں۔ سماعت بدھ کے روزبھی جاری رہے گی۔

زبردست جرح کے درمیان بچاوفریق نے دلیل دی کہ ٹرائل میں تاخیرکی بنیاد پرضمانت ملنی چاہئے۔ سپریم کورٹ کے کئی فیصلے ایسا کہتے ہیں۔ انہوں نے پانچ سال جیل میں گزارے ہیں اور تقریباً پوری سزا کاٹ لی ہے۔ اس میں کہا گیا کہ 2698  صفحہ کی بڑی چارج شیٹ میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا ہے کہ ملزم نے حکومت بدلنے کی کوشش کی، یہ نام خراب کرنے کی کوشش ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ پراسیکیوشن کا مقصد ملزم کوکسی بھی طرح جیل میں رکھنا ہے۔

ہرسطح پربغیرکسی ثبوت کے الزام

دلیل دی گئی کہ پراسیکیوٹرکا مقصد ملزم کوکسی بھی طرح ہمیشہ کے لئے جیل میں رکھنا نہیں ہونا چاہئے۔ صرف تقریرنہیں، انہیں سزا ثابت کرنے کے لئے مزید ثبوت بھی دکھانے ہوں گے۔ اس میں وہ ناکام ہوگئے ہیں۔ وہیں ملزم گلفشاں فاطمہ کے وکیل ابھیشیک منوسنگھوی نے کہا کہ وہ تقریباً 6 سال سے جیل میں بند ہے۔ 16 ستمبر2020 کوایک چارج شیٹ فائل کی گئی، لیکن سپلیمنٹری چارج شیٹ مسلسل فائل کی جا رہی ہیں۔ اب تک 4 سپلیمنٹری اورایک مین چارج شیٹ فائل ہوچکی ہے۔ ٹرائل ختم ہونے کے کوئی آثارنہیں نظرآرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیرسزا کے لمبے وقت تک کسی کوجیل میں رکھنا، ہمارے کریمنل جسٹس سسٹم کا مذاق ہے، یہ پری-ٹرائل سزا ہے۔

ابھیشیک منوسنگھوی نے کہا کہ نتاشا نروال اوردیوانگنا کلیتا پربھی بہت سنگین الزام تھے اورانہیں ایک سال میں ہی ضمانت مل گئی۔ یہ لوگ سازش کرنے والے واٹس اپ گروپ (دہلی پروٹیسٹ سپورٹ گروپ-ڈی پی ایس جی) کا حصہ تھے جبکہ گلفشاں اس کا حصہ نہیں تھی۔ انہوں نے خواتین مظاہرین کوفنڈنگ کی، لیکن گلفشاں نے نہیں کی۔ گلفشاں کا ذکرایڈیشنل سالسٹرجنرل راجو کی دلیلوں میں صرف دوبارکیا گیا ہے۔ جہاں تک دوسری خفیہ میٹنگ کی بات ہے، اس میں دیوانگنا اورنتاشا بھی موجود تھیں اورگلفشاں سے زیادہ اہم رول میں تھیں اورانہیں ضمانت مل گئی۔ اب ایک 32 سال کی خاتون پریواے پی اے لگایا جا رہا ہے، یہ صحیح نہیں ہے۔

عمرخالد کی طرف سے پیش ہوئے سینئروکیل کپل سبل نے کہا کہ عمرخالد 5 سال اورتین ماہ سے جیل میں ہیں۔ عمرخالد پرالزام ہے کہ اس نے 17 فروری کومہاراشٹرمیں ایک تقریرکی تھی، بس اتنا ہی ہے۔ دوسری باتیں جوبتائی گئیں، وہ یہ ہیں کہ اسے ایک واٹس اپ گروپ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ اسے کسی اورنے جوڑا۔ اس گروپ میں اس کا کوئی میسیج نہیں تھا۔ مان لیجئے ضمانت عرضی خارج کردی جاتی ہے توعمرخالد آئندہ تین سال تک جیل میں رہے گا، یعنی بغیرٹرائل کے 8 سال جیل میں۔
کپل سبل نے کہا کہ ہائی کورٹ نے سماعت میں تاخیرپران کی دلیلیں نہیں مانی۔ ہائی کورٹ کے حکم میں یہ نہیں کہا گیا ہے کہ تاخیرکی وجہ سے ضمانت نہیں دی گئی۔ ٹرائل میں تاخیرصرف اس لئے ہوئی کیونکہ پراسیکیوشن نے جان بوجھ کریہ بیان دینے سے انکارکردیا کہ جانچ پوری ہوگئی ہے۔ دہلی پولیس کہتی رہی کہ جانچ چل رہی ہے۔ انہوں نے چارج پربحث کیوں نہیں شروع کی؟ میں بحث شروع کرنا چاہتا تھا۔ ملزم چاہتے ہیں کہ پراسیکیوشن چارج پربحث شروع کرے۔ ہم تیارتھے، 20 اگست کوپولیس نے کہا کہ ان کی جانچ پوری ہوگئی ہے۔ 4 ستمبر2024 کوجج نے ریکارڈ کی کہ جانچ پوری ہوگئی ہے اورآئندہ ہی دن ہم نے اپنی بحث شروع کردی۔ جب تک جانچ پوری نہیں ہوجاتی، چارج پربحث کیسے شروع ہوسکتی ہے؟ پولیس نے 4 سپلیمنٹری چارج شیٹ فائل کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

3 hours ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

4 hours ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

4 hours ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

4 hours ago