قومی

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا) کی صدرنیہا بورا کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ مندروں میں پجاریوں کے ذریعہ خواتین کے ساتھ زیادتی کیے جانے سے متعلق ان کے مبینہ بیان کے معاملے میں پولیس سے شکایت کی گئی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کی خاتون وکیل امیتا سچدیوا نے نئی دہلی کے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوکو باضابطہ شکایت دی ہے۔ شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ مندروں میں پجاریوں کے ذریعہ خواتین کے ساتھ عصمت دری کئے جانے سے متعلق عمومی بیان سے ایک مذہبی طبقے کی شبیہ متاثرہوسکتی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات سے دو برادریوں کے درمیان دشمنی بڑھنے اورسماجی ہم آہنگی کونقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

شکایت کنندہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اظہارِرائے کی آزادی آئینی حق ضرورہے، لیکن یہ حق لامحدود نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیہا بورا کے بیان کی جانچ کی جائے اورقانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ نیہا بورا کا پرانا بیان سوشل میڈیا پروائرل دراصل سوشل میڈیا پرنیہا بورا کا ایک پرانا بیان وائرل ہورہا ہے۔ اس بیان سے متعلق بی جے پی نے کانگریس کونشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی کے قومی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے کہا کہ نیہا بورا راہل گاندھی سے متاثرہیں۔ ان کے مطابق یہ بیان راہل گاندھی کے پورے سیاسی نظام میں موجود ہندومخالف ذہنیت کوظاہرکرتا ہے۔

ہندوعقائد پرحملہ ہی ان کی اصل پہچان: بی جے پی

بی جے پی نے اپنے ایکس ہینڈل سے نیہا بورا کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی نئی پوسٹرگرل نیہا بورا بھی دوسرے الفاظ میں وہی بات دہرا رہی ہیں، جوراہل گاندھی پہلے کہہ چکے ہیں۔ بی جے پی نے مزید کہا کہ ان کی سناتن مخالف اورانتشارپسند سوچ پورے ملک کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ سناتن دھرم کی توہین اورہندوعقائد پرحملہ ہی ان کی اصل پہچان ہے۔

وی ایچ پی نے بھی نیہا بورا کے بیان پر تنقید کی

وہیں وشوہندوپریشد (وی ایچ پی) کے جوائنٹ سکریٹری سریندرجین نے بھی نیہا بورا کے بیان پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیہا بورا صرف ایک شخص کا نام نہیں، بلکہ ان انتشارپسند عناصرکی نمائندگی کرتا ہے، جوہندوستان کی مضبوطی نہیں دیکھنا چاہتے اورملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ سریندرجین نے الزام لگایا کہ ایسے عناصرکبھی شمال مشرقی ہندوستان کوملک سے الگ کرنے کی بات کرتے ہیں توکبھی جموں وکشمیرکوہندوستان کا حصہ تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے راہل گاندھی پربھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے وہ ایسے ہی لوگوں کواپنی پوسٹرگرل کے طورپرآگے بڑھا رہے ہیں۔ ان کے مطابق نیہا بورا اورراہل گاندھی کے خیالات ایک جیسے ہیں، صرف دونوں کے اظہارکا اندازالگ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

16 minutes ago

Government Is Ready For A Discussion On The SIR: حکومت ایس آئی آر پر بحث کے لیے تیار ہے، وزیر داخلہ امت شاہ کا اپوزیشن کو چیلنج

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر (خصوصی گہری نظرثانی) کے معاملے پر…

1 hour ago