قومی

Delhi Police: دہلی کے غازی پور میں بے قابو کار نے 15 افراد کو کچلا، ایک خاتون کی موت، 6 کی حالت تشویشناک

Delhi Police: مشرقی دہلی کے غازی پور میں بدھ کی رات ایک کار نے بے قابو  ہو کر 15 سے زیادہ لوگوں کو کچل دیا۔ درحقیقت بدھ بازار سے میور وہار فیز 3 تک ایک نشے میں دھت ٹیکسی ڈرائیور نے 15 سے زیادہ لوگوں کو کچل دیا، جن میں سے 7 لوگوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اس واقعہ میں کار بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

مصروف بازار میں بے قابو کار کا کہرام

پولیس کے مطابق حادثہ غازی پور بازار میں رات 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ لوگ بازار میں خریداری کر رہے تھے۔ اسی دوران تیز رفتار کار نے لوگوں کو کچل دیا۔ جس کی وجہ سے 22 سالہ خاتون کی موت ہو گئی۔ گاڑی کی رفتار اتنی زیادہ تھی کہ سڑک پر موجود کئی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مشتعل ہجوم نے ملزم ڈرائیور کو پکڑ لیا

حادثے کے بعد گاڑی چند سیکنڈ کے لیے وہیں رک گئی۔ کچھ دیر بعد ڈرائیور نے گاڑی پیچھے کی اور وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی۔ وہاں موجود لوگوں نے گاڑی اور اس میں بیٹھے لوگوں کو پکڑ لیا۔ مشتعل ہجوم نے ملزم کی پٹائی کر دی۔ شیشہ توڑ کر گاڑی الٹ دی۔ شدید زخمی ڈرائیور کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں- Hemant Soren: ہیمنت کو رہا نہ کرنے کی صورت میں ریاست سے معدنیات کی نقل و حمل بند کرنے کی دھمکی

7 افراد اسپتال میں داخل

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں کار چلا رہا تھا۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا ڈرائیور نشے میں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے بعد واضح ہو گا کہ گاڑی کا ڈرائیور نشے میں تھا یا نہیں۔ ڈی سی پی اپوروا گپتا نے بتایا کہ حادثے میں زخمی سات افراد کو لال بہادر شاستری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں پانچ خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔

عورت کی موت

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت غازی آباد کی رہنے والی سیتا دیوی (22) کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

4 minutes ago

Azam Khan arrested by ED from Rampur Jail: جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں اعظم خان، ای ڈی نے کسا شکنجہ

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈراعظم خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے رام…

49 minutes ago

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی زندگی کا آغاز، صحافی ندھی رازدان سے کرلی شادی

 جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک بڑی خوشخبری سوشل…

1 hour ago

Amit Shah Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر وزیر داخلہ امت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاوم کو سراہا

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

2 hours ago