بھارت ایکسپریس۔
Manmohan Singh In Rajya Sabha: سابق وزیراعظم منموہن سنگھ (90 سال) پیر کے روز یعنی 7 اگست کو قومی دارالحکومت دہلی حکومت (ترمیمی) آرڈیننس، 2023 پر بحث کے دوران راجیہ سبھا کے مانسون سیشن میں شامل ہوئے۔ سابق وزیراعظم لمبے وقت کے بعد ایوان میں نظرآئے ہیں۔ منموہن سنگھ کافی وقت سے بیمار چل رہے ہیں۔
کانگریس نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو وہپ جاری کرنے سے متعلق بیمارلیڈران کے لئے ایمبولینس تک کا انتظام کرنے تک، ہروہ قدم اٹھایا تھا، جس سے بل پر بحث کے دوران برسراقتدارجماعت کو سخت چیلنج دیا جاسکے۔
راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا بل
کانگریس سمیت انڈیا اتحاد کی سبھی جماعتوں کی یہ کوشش تھی کہ اس بل پر بحث کے دوران ایوان میں ان کے اراکین کی 100 فیصد موجود رہے۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں یہ بل پیش کیا تھا۔ اس سے پہلے جمعرات کو بل لوک سبھا سے منظورہوگیا تھا۔
’انڈیا‘ کی جماعتوں نے کی مخالفت
پیرکے روزراجیہ سبھا میں اس بل پر بحث کے دوران عام آدمی پارٹی، کانگریس، آرجے ڈی، ترنمول کانگریس، سمیت اپوزیشن جماعتوں کے سبھی اراکین نے اس بل کی مخالفت کی۔ مرکزی حکومت نے گزشتہ مئی کے ماہ میں دہلی حکومت (ترمیمی) آرڈیننس، 2023 جاری کیا تھا۔ یہ بل دہلی حکومت میں افسران کے تبادلوں اور تعیناتی سے متعلق جاری آرڈیننس کا تعین کرے گا۔
اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے کیا کہا؟
بحث کے دوران عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا نے کہا کہ بی جے پی نے اٹل بہاری واجپئی، لال کرشن اڈانی کی دہلی کو مکمل ریاست بنانے کی 40 سال کی محنت کو مٹی میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے اتنے سال تک دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کے لئے جدوجہد کی تھی۔ شیو سینا (یوبی ٹی) رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہا کہ جو بھی دہلی سروس بل کی حمایت میں ووٹ کریں، وہ ہندوستان کے ساتھ بے ایمانی کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…