Acid Attack on Student: دارالحکومت دہلی میں اسکول کی طالبہ پر تیزاب پھینکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ دوارکا موڈ علاقہ کا ہے۔ یہ واقعہ صبح 7.30 بجے کے قریب انجام دیا گیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ زخمی طالب علم کو فی الحال صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم لڑکا لڑکی کو پہلے سے جانتا تھا۔ لڑکی بارہویں جماعت میں پڑھتی ہے، جب وہ اسکول جارہی تھی تو ملزم نے واردات کو انجام دیا۔
اس واقعے کے بارے میں دہلی پولیس نے بتایا کہ ضلع دوارکا کے علاقے میں ایک لڑکے نے ایک طالبہ پر تیزاب پھینک دیا ہے۔ یہ واقعہ صبح نو بجے کے قریب پیش آیا۔ لڑکی کو صفدر جنگ اسپتال ریفر کیا گیا ہے، دہلی پولیس کے اہلکار بھی اسپتال پہنچ رہے ہیں۔
پی ایس موہن گارڈن کے علاقے میں پھینکا گیا تیزاب
دہلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ پی ایس موہن گارڈن علاقہ کا ہے۔ پولیس کو صبح 9 بجے کے قریب لڑکی پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ کے حوالے سے پی سی آر کال موصول ہوئی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ ایک 17 سالہ لڑکی پر مبینہ طور پر دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے صبح تقریباً 7:30 بجے تیزاب جیسی چیز کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا۔ یہ جانکاری دہلی پولیس نے دی ہے۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی
ساتھ ہی اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ اپنے راستے پر جا رہی ہے اسی دوران موٹر سائیکل پر بیٹھے دو افراد اس پر کچھ پھینک رہے ہیں۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں- High Court Hearing : ہائی کورٹ کی سنوائی سے پہلے آئی پی ایس افسر پر ریپ کا الزام لگانے والی خاتون پر جان لیوا حملہ
چھوٹی بہن نے دو لوگوں پر شک کا اظہار کیا
دہلی پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ کے وقت لڑکی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ تھی۔ اس نے اپنے جاننے والے دو لوگوں پر شک ظاہر کیا ہے۔ ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ بچی اب بھی زیر علاج ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کی حالت مستحکم ہے۔ اس بارے میں ڈاکٹر ہی بہتر بتا سکیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…