Delhi New CM: آتشی دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ سی ایم اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں ان کا نام تجویز کیا۔ اراکین اسمبلی نے اس پر اتفاق کیا۔ اس سے پہلے، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی پولیٹیکل امور کی کمیٹی (پی اے سی) کے رہنماؤں نے دہلی کے اگلے وزیر اعلی کے طور پر آتشی کا نام تجویز کیا تھا۔ پی اے سی کا اجلاس پیر (16 ستمبر) کو ہوا۔
آج دہلی کے ایل جی سے ملاقات کرکے اروند کجریوال جب استعفیٰ دیں گے اس کے فوراً بعد آتشی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں گی اور ممکن ہے کہ آتشی کو آج ہی تقریباً 4:30 بجے عہدے کا حلف دلایا جائے۔ آتشی کے پاس تعلیم، مالیات، محصول، قانون سمیت سب سے زیادہ محکمے ہیں۔ حال ہی میں، سی ایم کجریوال نے انہیں اپنی جگہ یوم آزادی پر ترنگا لہرانے کے لیے نامزد کیا تھا۔ تاہم، اسے مسترد کر دیا گیا اور ایل جی نےکیلاش گہلوت کو ایسا کرنے کے لیے نامزد کیا۔
پارٹی کے ایک ذرائع نے پہلے ہی بتایا تھا کہ “آتشی کا عہدیداروں کے ساتھ اچھا تعلق ہے اور وہ کام کو انجام دینے کا طریقہ جانتی ہیں۔” قبل ازیں کجریوال نے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سیکنڈ ان کمانڈ منیش سسودیا کے عہدہ سنبھالنے کے امکان کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی اندازہ لگایا جارہا تھا کہ آتشی کو یہ موقع مل سکتا ہے چونکہ وہ باصلاحیت ،فعال اور اروند کجریوال کے کافی قریب اور معتمد بھی ہیں۔
اب ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا دہلی کابینہ میں تبدیلی آئے گی؟ عام آدمی پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ وزراء کی کونسل میں دو نئے چہرے شامل ہوں گے۔ کابینہ میں دو نئے اراکین کو شامل کرنے کی ضرورت اس وقت پیدا ہوئی ہے کیونکہ کجریوال کے استعفیٰ سے سات رکنی باڈی میں ایک اور جگہ خالی ہوگی۔ اس لئے کچھ نئے نام کابینہ میں شامل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے اتوار کو استعفیٰ دینے کا کیا تھا اعلان
اروند کیجریوال نے اتوار (15 ستمبر) کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد وہ شام کو لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ سے ملاقات کریں گے اور اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ اروند کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں سی بی آئی نے گرفتار کر لیا تھا۔ انہیں سی بی آئی کیس میں 13 ستمبر کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔ کیجریوال کو ای ڈی کیس میں پہلے ہی ضمانت مل چکی تھی۔ وہ 13 ستمبر کو ہی تہاڑ جیل سے باہر آئے تھے۔
-بھارت ایکسپریس
پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…
ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…
ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…
حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…
2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان نے مٹیا…
نیتی آیوگ کی سفارشات کی بنیاد پر، یوگی حکومت وارانسی اور پریاگ راج کو جوڑنے…