قومی

Today Weather Update: دہلی -این سی آر میں سردی اور گھنے کہرے کی چھائی چادر، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ برقرار ،آئی ایم ڈی کا یلو الرٹ جاری

نئی دہلی :دہلی- این سی آر کے علاقے اس وقت شدید کہرے کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ بعض علاقوں میں چند میٹر آگے دیکھنا بھی لوگوں کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔ صبح سویرے سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کو انتہائی سست رفتاری اور احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنا پڑ رہا ہے۔ دہلی کے مختلف حصوں سے سامنے آنے والی مناظر اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ کہرے کی شدت غیر معمولی حد تک بڑھ چکی ہے۔ اس کے نتیجے میں صبح سویرے دفاتر، اسکولوں اور دیگر ضروری کاموں کے لیے نکلنے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دہلی این سی آر میں ہونے والی تیز بارش کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ صبح کے وقت کئی علاقوں میں گھنا کہرا چھایا رہا، جبکہ دن بھر برفیلی ہواؤں نے سردی کی شدت کو برقرار رکھا۔ اگرچہ دوپہر کے بعد موسم کسی حد تک صاف ہوا اور ہلکی دھوپ بھی نکلی، تاہم مجموعی طور پر ٹھنڈ کا اثر برقرار رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کا آغاز بادلوں کے ساتھ ہوگا اور آج آسمان پر گھنے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح کے وقت کہرے کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔

درجۂ حرارت کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ دہلی این سی آر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت انیس سے بیس ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت سات سے دس ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اس طرح رات کے وقت پڑنے والی شدید سردی میں کچھ کمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ سات فروری تک کے موسم کی بات کی جائے تو زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں معمولی کمی آ سکتی ہے، تاہم کم سے کم درجۂ حرارت تقریباً مستحکم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اسکائی میٹ ویدر کے سینئر ماہر ڈاکٹر مہیش پالاوت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دہلی کے علاوہ اتر پردیش، راجستھان، پنجاب، ہریانہ اور مدھیہ پردیش کے کئی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے نیمچ کے آس پاس ژالہ باری ہوئی ہے، جبکہ اتر پردیش اور مظفر نگر میں بھی اولے گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ تاہم آئندہ دنوں میں دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں بارش کی سرگرمیاں تقریباً ختم ہو جائیں گی، جبکہ اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے بعض اضلاع میں ہلکی بارش جاری رہ سکتی ہے۔
فضائی خدمات پر اثر

کہرے کا اثر فضائی خدمات بھی پڑرہا ہے۔ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آپریشنز کو CAT III کنڈیشنزمیں منتقل کر دیا گیا، جس میں ہوائی جہازوں کو کم حدنگاہ میں لینڈنگ کی اجازت ہوتی ہے لیکن اکثران حالات میں تاخیرہوتی ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹیزنے مسافروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ کہرے کے سبب آمد اور روانگی دونوں پر اثر پڑ سکتا ہےاور انہیں مشورہ دیا گیاکہ وہ اپنی ایئر لائنز کے ساتھ اپ ڈیٹ رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں موسم مختلف رہے گا۔ درمیانی اور بلند پہاڑی علاقوں میں تین فروری تک بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جب کہ میدانی اور نچلے پہاڑی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ چار فروری کے بعد موسم صاف ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں، قابل ذکر بات یہ ہےکہ  پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان بدستور موجود ہے، جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کے آثار ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

4 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

5 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

5 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

5 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

6 hours ago