نئی دہلی: وزیرِاعظم نریندر مودی نے پنجاب کے جالندھر میں سنت گرو روی داس مہاراج کی 649ویں جینتی کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان تقریب میں شرکت کی۔ یہ پروگرام ڈیرہ سچ کھنڈ بلّاں میں منعقد ہوا، جہاں وزیراعظم نے مذہبی اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سنت روی داس کے آشیرواد سے بھارت ضرور وکست ملک بننے کا ہدف حاصل کرے گا۔ انہوں نے اس موقع کو روحانی توانائی اور سماجی خدمت کی علامت قرار دیا۔
اس دوران ایک ویڈیو توجہ کا مرکز بن گیا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو معروف روحانی شخصیت سنت نرنجن داس کے ہمراہ اسٹیج پر دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ نہایت احترام اور عقیدت کے ساتھ سنت نرنجن داس کے پاؤں چھوئے اور ان کا ہاتھ تھامے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ سنت نرنجن داس کا ہاتھ تھام کر پی ایم مودی انہیں اسٹیج سے نیچے لے کر آ رہے ہیں۔ اس دوران کسی نے سنت نرنجن داس کو سہارا دینا چاہا لیکن پی ایم مودی نے روکتے ہوئے کہا، ’’ہم ہیں نا، کم پڑیں گے کیا؟‘‘
اس ویڈیو کو دیکھ کر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم مودی سنت نرنجن داس کا ہاتھ تھام کر نہ صرف ان کی عزت افزائی کرتے ہیں بلکہ روحانی پیشواؤں کے تئیں اپنے احترام کا بھی اظہار کرتے ہیں۔ وزیر اعظم کا اس طرح کسی سنت کا ہاتھ تھامنا ان کے روحانی شخصیات سے قریبی تعلق اور مذہبی روایات کے احترام کی علامت کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی مختلف مواقع پر مذہبی و روحانی شخصیات سے ملاقات کرتے رہے ہیں اور وہ متعدد تقریبات میں سنتوں اور مہنتوں کے ساتھ نظر آ چکے ہیں۔ حالیہ ویڈیو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی سمجھی جا رہی ہے، جو عوام میں بحث اور گفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…