قومی

MCD Mayor Election 2025: عام آدمی پارٹی نہیں لڑے گی ایم سی ڈی میئرکا الیکشن، سابق وزیراعلیٰ آتشی نے کیا بڑا اعلان، بی جے پی پرلگایا یہ الزام

Delhi MCD Mayor Election 2025: دہلی میونسپل کارپوریشن 2025 کے الیکشن سے متعلق سابق وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کی لیڈرآتشی نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی میئرکا الیکشن نہیں لڑے گی۔ آتشی نے کہا کہ بی جے پی جہاں جہاں الیکشن ہارتی ہے، وہاں طاقت، جبراورپیسوں کا استعمال کرتی ہے۔ یعنی سام دام دنڈ بھید سب اپناتی ہے۔ بی جے پی دوسری پارٹیوں کو توڑکرحکومت بناتی ہے۔ ایم سی ڈی کو ری-یونیفکیشن کراکر272 سے 250 وارڈ ہوا، الیکشن تاخیرسے ہوئے، ایم سی ڈی ڈی لمیٹیشن (ایم سی ڈی کی حد بندی ہوئی) ہوئی۔ ایم سی ڈی کا الیکشن گجرات کے الیکشن کے ساتھ کروایا گیا۔ پھربھی عام آدمی پارٹی ایم سی ڈی میں اکثریت لے کرآئی۔

آتشی نے مزید کہا، “ان کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوئی۔ بی جے پی گزشتہ ڈھائی سالوں سے عام آدمی پارٹی کے کونسلروں پردباؤ بنا کر اورتوڑکر بی جے پی میں لے کرگئی۔ ہم دہلی کی عوام کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی رکن اسمبلی اور کونسلرکو خریدتی اورتوڑتی نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی میئرکا الیکشن نہیں لڑے گی۔” انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کونسلروں کو توڑنے خریدنے کے بعد اپنی تعداد بڑھالی ہے، لیکن ہم نے یہ سب نہیں کیا ہے اور نہ ہم کرتے ہیں، اس لئے عام آدمی پارٹی نے میئرالیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا۔ بی جے پی کوکرنے دیتے ہیں کہ وہ دہلی والوں کے لئے کیا کرسکتے ہیں۔

دہلی میں ٹرپل انجن کی حکومت، ایک انجن ایل جی: سوربھ بھاردواج

وہیں عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے کہا، “دہلی میں بی جے پی اقتدار سے متعلق بے چین ہے، جب ایم سی ڈی کا الیکشن ہونا تھا تو ڈی لمیٹیشن کرایا، لیکن پھربھی 134 سیٹیں عام آدمی پارٹی کو ملیں اور 104 سیٹوں پربی جے پی کو جیت ملی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی حکومت بنالے۔ دہلی میں ٹرپل انجن کی حکومت ہے، ایک انجن لیفٹیننٹ گورنر(ایل جی) ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس اب کوئی بہانے نہیں ہیں، ٹرپل انجن کی حکومت ان کے پاس پورا موقع ہوگا، دہلی والوں کے لئے کام کریں۔

بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے فیصلے پرکیا پلٹ وار

اس معاملے پر بی جے پی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ دہلی بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے کہا، “عام آدمی پارٹی جانتی ہے کہ وہ دہلی میونسپل کارپوریشن میں نہ صرف اکثریت گنوا چکی ہے، بلکہ گزشتہ ڈھائی سال میں میونسپل کارپوریشن کا انتظامی اوردیکھ بھال دونوں کام ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں۔ لہذا اب عام آدمی پارٹی ترک کرنے کا ڈرامہ کررہی ہے اورممکن ہے کہ یہاں سے عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا اتحاد ہوجائے۔”

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

3 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

4 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 hours ago