بھارت ایکسپریس۔
Rajkumar Anand Resignation from AAP: دہلی حکومت میں وزیرراجکمارآنند نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ راجکمارآنند دہلی حکومت میں فلاح وبہبود محکمہ کے وزیرتھے۔ حال ہی میں راجکمارآنند کے گھرای ڈی کی ریڈ پڑی تھی۔ اب انہوں نے عام آدمی پارٹی اوروزیردونوں عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جانکاری کے لئے بتادیں کہ سال 2020 میں راجکمارآنند عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پرپٹیل نگرسے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ کے بعد راجکمارآںند کا ردعمل
پارٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے وزیررہے راجکمارآنند نے بتایا، ”میں دہلی حکومت میں وزیرہوں اورمیرے پاس سات وزارت ہیں، لیکن آج میں پارٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے بہت دکھی ہوں اوراپنا دکھ بانٹ رہا ہوں۔ میں سیاست میں اس وقت آیا جب اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ سیاست بدلے گی توملک بدل جائے گا۔ تاہم آج بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاست نہیں بدلی بلکہ سیاستدان بدل گیا۔”
راجکمارآنند نے کہا، ”عام آدمی پارٹی کا جنم بدعنوانی کے خلاف آندولن سے ہوا تھا، لیکن آج یہ پارٹی خود بدعنوانی کے دلدل میں پھنس چکی ہے۔ میرے لئے وزیرعہدے پررہ کراس حکومت کے لئے کام کرنا میرے لیے ناگوارگزرا ہے۔ میں اب اس پارٹی، اس حکومت اوروزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ ان کی بدعنوانی میں میرا نام جڑا ہو۔
استعفیٰ سے ایک ہفتے پہلےوزیراعلیٰ کیجریوال کی حمایت میں کیا تھا پوسٹ
واضح رہے کہ راجکمارآنند نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی حمایت میں پوسٹ کیا تھا۔ انہوں نے سنجے سنگھ کی پریس کانفرنس کا ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کیپشن لکھا تھا، ‘کتنی مضحکہ خیزبات ہے کہ ایک منتخب وزیراعلی بھگونت مان اورایک رکن اسمبلی کوملاقات کے لئے ٹوکن نمبردیا جاتا ہے۔ پھرملاقات منسوخ ہوجاتی ہے۔ تہاڑجیل کے اہلکارمودی حکومت کے دباؤمیں کام کررہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھینس کے گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات مالی سال 24 کی اسی مدت…
پی ایس ایس کے تحت مختص فنڈ کا مقصد کسانوں کی مدد کے لیے استعمال…
پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…
ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…
ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…
حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…