قومی

All India Imam Organization’s Meeting in Delhi- دہلی میں ائمہ کرام کی آج بڑی میٹنگ، آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت بھی ہوسکتے ہیں شامل

نئی دہلی: آل انڈیا امام آرگنائزیشن کی ایک بڑی میٹنگ جمعرات کودہلی کے ہریانہ بھون میں ہوگی۔ اس میں ملک بھرسے کئی ائمہ کرام کو مدعوکیا گیا ہے۔ آرایس ایس مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کماراوربی جے پی کے سنگٹھن (تنظیم) کے سکریٹری بی ایل سنتوش بھی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے کچھ دیگرسینئرعہدیداربھی میٹنگ میں شرکت کرسکتے ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت بھی اس پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں۔

مولانا عمیراحمد الیاسی کریں گے قیادت

دراصل، آل انڈیا امام آرگنائزیشن (اے آئی آئی او) ہندوستان کے ائمہ کرام کی ایک بڑی تنظیم ہے۔ اس تنظیم کے چیف امام ڈاکٹرمولانا عمیر احمد الیاسی ہیں، جوبین المذاہب امن اورہم آہنگی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ چیف امام مولانا عمیراحمد الیاسی کا دعویٰ ہے کہ ان کی تنظیم ہندوستان کے تقریباً پانچ لاکھ ائمہ کرام کی نمائندگی کرتی ہے اوردوکروڑمسلمانوں کی مذہبی اورروحانی رہنمائی کے لئے کام کرتی ہے۔ مولانا عمیراحمد الیاسی اس میٹنگ کی قیادت کریں گے۔

کیا ہے میٹنگ کا اہم ایجنڈا؟

یہ میٹنگ جمعرات کی صبح 9 بجے دہلی کے ہریانہ بھون میں ہوگی۔ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ہریانہ بھون میں عام لوگوں کا داخلہ نہیں ہوگا۔ اجلاس کا بنیادی اورمرکزی ایجنڈا ائمہ کرام کے درمیان اتحاد اورتعاون کوفروغ دینا ہے۔ ہندوستانی مسلمانوں کے مذہبی اورسماجی مسائل پررہنمائی فراہم کرنا ہے۔ بین المذاہب مکالمے اورامن کی تعمیرمیں حصہ دینا اورثقافتی اورسماجی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام ڈاکٹرعمر احمد الیاسی بھی اپنے متنازعہ بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک فتویٰ جاری کیا تھا۔ اس میں انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں وکشمیر میں مارے گئے لوگوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی دہشت گرد کے جنازے کی نمازنہ پڑھی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد اسلام کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

آرایس ایس لیڈران کے کافی قریب ہیں مولانا عمیراحمد الیاسی

قابل ذکرہے کہ مولانا عمیراحمد الیاسی حکومت کے کافی قریب ہیں۔ آرایس ایس کے لیڈران سے بھی ان کے تعلقات ہیں۔ وہ مسلم راشٹریہ منچ کی اکثروبیشتر میٹنگ میں شامل رہتے ہیں۔ مولانا عمیرالیاسی اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہ اپنی بات چیت میں حکومت کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور کھل کران کی حمایت بھی کرتے ہیں۔ آرایس ایس لیڈران سے ملاقات ان کی بہت آسانی سے ہوجاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sanjay Dutt: بھارت میں اب پہلے جیسا سکون محسوس نہیں ہوتا، سنجے دت کا بیان وائرل

سنجے دت نے کہا کہ ملک کے لوگ بہت پیارے ہیں اور یہاں امن ہونا…

18 minutes ago

Protest Against CEC Gyanesh Kumar: ادھو اور راج ٹھاکرے کی قیادت میں ممبئی میں احتجاجی مارچ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ

انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجی مارچ میں کانگریس، این سی پی…

23 minutes ago

PM Modi congratulates Antim Panghal: وزیراعظم مودی نے انتم پنگھل اور خواتین گولف ٹیم کو سلور میڈل جیتنے پر دی مبارکباد

انتم نے 53 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں سلور جیتا۔ پرنوی ارس، ادیتی اشوک اور…

54 minutes ago

Pappu Yadav: پٹنہ اور دہلی کو پتہ ہی نہیں کہ چھپرا ڈوب گیا، پپو یادو بولے- 5 دن سے لوگ بھوکے ہیں

پپو یادو نے مرکزکی حکومت اور بہار حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Heart Attack and Cardiac Arrest: ہارٹ اٹیک اور کارڈیک اریسٹ میں جانئے کیا ہے فرق؟

ہارٹ اٹیک کی علامات اچانک ظاہر ہوسکتی ہیں۔ ان میں سینے میں درد یا دباؤ،…

2 hours ago

Shubman Gill: شبھمن گل نے دھونی-گانگولی کے ریکارڈ کی برابری کی، ویسٹ انڈیز کے خلاف رقم کی تاریخ

شبھمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 110 رنز کی…

3 hours ago