قومی

Batla House Demolition: دہلی ہائی کورٹ نے بٹلہ ہاؤس میں انہدامی کارروائی پر لگائی روک، کہا-متاثرین تین دن کے اندر عدالت سے کریں رجوع

دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو بٹلہ ہاؤس میں انہدامی کارروائیوں کے خلاف اپنی درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی، لیکن متاثرہ لوگوں کو عدالت سے رجوع کرنے کے لیے تین دن کی مہلت دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ بٹلہ ہاؤس میں اگلے ہفتے تک کوئی انہدائی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

عدالت نے کہا کہ ’’ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس وقت حکام کیوں سوتے رہتے ہیں جب لوگ عمارتیں کھڑی کرتے ہیں اور ایک دن اچانک جات اٹھتے ہیں اور انھیں مندہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ ہمیں انصاف کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔‘‘ یہ حکم اس وقت آیا ہے جب دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے انہدامی کارروائی کو روکنے کی کسی بھی آفیشیل یقین دہانی سے انکار کر دیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ ایک عرضی پر عام حکم پاس کرنے سے انفرادی قانونی چارہ جوئی کا معاملہ خطرے میں پڑ سکتا ہے اور عدالت کو اس معاملے کی سماعت کرنے کی ضرورت ہے۔ جسٹس گریش کٹھپالیا اور تیجس کریا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ عدالت مفاد عامہ کی عرضیوں کے ذریعہ اس معاملے پر بحث نہیں کر سکتی اور یہ نتیجہ خیز نہیں ہوگا۔

متاثرہ لوگ عدالت کا رخ کریں: دہلی ہائی کورٹ

جب وکیل نے عشرت جہاں کے معاملے کا حوالہ دیا، جس میں ہائی کورٹ کے سنگل جج بنچ نے انھیں راحت دی تھی، تو بنچ نے کہا کہ متاثرہ شخص کو عشرت جہاں کی طرح خود عدالت سے رجوع کرنا چاہیے۔ وہیں امانت اللہ خاں کے وکیل نے کہا کہ مسماری کا عمل خسرہ نمبر 279 سے بھی آگے بڑھ رہا ہے کیوں کہ اس کے باہر کے مکانات کو بھی نشان زد کیا گیا ہے اور بےترتیبی کے ساتھ ساتھ نوٹس لگائے گئے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ خسرہ نمبر 279 کے باہر جن عمارتوں پر نوٹس لگا ہے وہ سپریم کورٹ کے ذریعہ فراہم کردہ فریم ورکت کے تحت قانونی سہارا لے سکتے ہیں۔ اپنی درخواست میں امانت اللہ خان نے الزام لگایا تھا کہ ڈی ڈی اے کی طرف سے انفرادی ڈھانچے کی شناخت کیے بغیر یا انفرادی ڈھانچے یا رہائشیوں کی شناخت کیے بغیر مبہم اور عام نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور اس طرح شہریوں کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔ عدالت نے متاثرین کو عدالت کا رخ کرنے کے لیے اس لیے کہا ہے، کیوں کہ ڈی ڈی اے کا دعویٰ ہے کہ موجودہ عرضی PIL کے طور پر قابل سماعت نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

1 hour ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

1 hour ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…

3 hours ago