قومی

Cabinet led by PN Modi approves two railway projects: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کابینہ نے 6,405 کروڑ روپے کے دو ریلوے پروجیکٹوں کو دی منظوری

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے ریلوے کی وزارت کے دو پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جن کی کل لاگت6,405 کروڑ روپے ہے۔ ان میں سے ایک پروجیکٹ کوڈرما-برکاکانا ڈبلنگ (133 کلومیٹر) پروجیکٹ  ہے، جو کہ جھارکھنڈ کے کوئلہ پیدا کرنے والے بڑے علاقے سے گزرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پٹنہ اور رانچی کے درمیان سب سے مختصر اور زیادہ موثر ریل لنک کے طور پر کام کرتا ہے۔

دوسرا پروجیکٹ بلاری-چکجاجور ڈبلنگ (185 کلومیٹر) کرناٹک کے بلاری اور چتردرگا اضلاع اور آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع کو محیط ہے۔ دو دونوں پروجیکٹ لائن کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کے ساتھ نقل و حمل میں نمایاں طور پر اضافہ کریں گے، جس کے نتیجے میں ہندوستانی ریلوے کے لیے آپریشنل کارکردگی اور خدمات کی بھروسے میں بہتری آئے گی۔ یہ ملٹی ٹریکنگ تجاویز آپریشن کو ہموار کرنے اور بھیڑ کو کم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پی ایم گتی شکتی پلان کا حصہ ہیں دونوں پروجیکٹ

یہ پروجیکٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے نئے ہندوستان کے وژن کے مطابق ہیں جو علاقے کے لوگوں کو اس علاقے میں جامع ترقی کے ذریعہ ’’آتم نر بھر‘‘ بنائیں گے اور روزگار/خود روزگار کے مواقع میں اضافہ کریں گے۔ یہ پروجیکٹ ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کے لیے پی ایم-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا نتیجہ ہیں جو مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے ممکن ہوا ہے اور لوگوں، سامان اور خدمات کی نقل و حمل کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے رابطہ فراہم کرے گا۔

جھارکھنڈ، کرناٹک اور آندھرا پردیش کی ریاستوں کے سات اضلاع کا احاطہ کرنے والے یہ دونوں پروجیکٹ ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 318 کلومیٹر کا اضافہ کریں گے۔ منظور شدہ ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ کنیکٹیویٹی کو تقریباً 1,408 گاؤں، جن کی آبادی تقریباً 28.19 لاکھ ہے، تک بڑھا دیں گے۔ اس کے علاوہ یہ کوئلہ، خام لوہا، تیارا سٹیل، سیمنٹ، کھاد، زرعی اجناس اور پیٹرولیم مصنوعات وغیرہ کی نقل و حمل کے لیے بھی ضروری راستے ہیں۔

مال برداری کی صلاحیت میں ہوگا نمایاں اضافہ

صلاحیت میں اضافے کے کاموں کے نتیجے میں 49 ایم ٹی پی اے (ملین ٹن سالانہ) کی اضافی مال برداری ہوگی۔ ان پروجیکٹوں کے ذریعے ریلوے کے ماحول دوست اور توانائی کے موثر ذرائع آمدورفت کی وجہ سے، آب و ہوا کے اہداف کو حاصل کرنے اور ملک کی لاجسٹکس لاگت کو کم کرنے، تیل کی درآمد (52 کروڑ لیٹر) اور کم کاربن اخراج (264 کروڑ کلوگرام) میں بھی مدد ملے گی جو کہ 11 کروڑ درخت لگانے کے برابر ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

2 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

3 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

3 hours ago