قومی

Jamia Nagar Bulldozer Action News: جامعہ نگر میں نہیں چلے گا یوگی حکومت کا بلڈوزر، دہلی ہائی کورٹ نے لگائی روک

نئی دہلی: جامعہ نگر کے 115 باشندوں نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے اترپردیش سنچائی محکمہ کی انہدامی کارروائی کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملے میں جامعہ نگر کے لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے اگلی سماعت تک کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ جامعہ نگرکے 115 باشندوں نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے سینچائی محکمہ کو مرادی روڈ، خضربابا کالونی، جامعہ نگر، اوکھلا میں خسرہ نمبر 277 میں واقع ان کی متعلقہ جائیداد کومنہدم کرنے سے روکنے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اترپردیش سنچائی محکمہ نے علاقے میں کئی دوکانوں اورمکانوں پرغیرقانونی تعمیرات سے متعلق نوٹس لگایا گیا تھا اور 5 جون تک خالی کرنے کو کہا تھا۔

15 دنوں میں تجاوزات ہٹانے کا دیا تھا حکم

دہلی کے اوکھلا واقع جامعہ نگرعلاقے میں کئی گھروں کو منہدم کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں۔ افسران کے ذریعہ چسپاں کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ مکانات اوردوکانیں اترپردیش سنچائی محکمہ کی زمین پر قبضہ کرکے بنائی گئی ہیں۔ اس زمین پربنے مکان اور دوکان غیرقانونی ہیں اورانہیں 15 دنوں کے اندرہٹا دیا جانا چاہئے۔

افسران کی طرف سے 22 مئی کو متعلقہ جائیدادوں پراس طرح کے نوٹس کوچسپاں کیا گیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سبھی کومطلع کیا جاتا ہے کہ اوکھلا، خضربابا کالونی قبضہ کرکے بنائی گئی ہے۔ حالانکہ دہلی ہائی کورٹ نے ان لوگوں کوفی الحال بڑی راحت دی ہے۔ ہائی کورٹ نے سنچائی محکمہ کواگلی سماعت تک کارروائی کرنے پرروک لگا دی ہے۔ معاملے کی آئندہ سماعت اگست میں ہوگی۔

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے سماعت

دہلی کے جامعہ نگرمیں غیرقانونی تعمیرات کا حوالہ دے کر خسرہ نمبر 279 کو بھی منہدم کئے جانے کا نوٹس چسپاں کیا گیا ہے۔ انہدام کارروائی کی نوٹس کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی عرضی داخل کی گئی ہے۔ پہلے تو عدالت نے ہائی کورٹ جانے کا حکم دیا تھا۔ حالانکہ بعد میں سپریم کورٹ نے عرضی پرآئندہ ہفتے سماعت کرنے پررضا مندی ظاہرکی ہے۔ چیف جسٹس بی آرگوائی اورجسٹس آگسٹن جارج مسیح کی بینچ نے جمعرات کوانہدامی نوٹس کے خلاف داخل عرضی پرآئندہ ہفتے سماعت کرے گی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

6 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

7 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

7 hours ago