دہلی میں بارش کے سبب پانی جمع ہونے کی وجہ سے جمعہ کی سہ پہر تین بجے مکند پور چوک میں ایک بڑا حادثہ ہوا۔ یہاں بارش کے پانی میں نہانے گئے 3 بچوں کی ڈوب کرموت ہوگئی۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بچوں کی عمر 14 سے 15 سال کے درمیان ہیں ۔ معلومات کے مطابق مکند پور کے ایک گراؤنڈ میں بارش کا پانی بھر گیا تھا۔ اس میں یہ بچے نہانے گئے تھے۔ ایک کانسٹیبل نے ڈوبنے والے بچوں کو بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ بھی لگائی لیکن تب تک بچے مر چکے تھے۔
ندی کے پانی سے دور رہنے کا مشورہ
دہلی حکومت نے بتایا کہ تمام متعلقہ ضلع مجسٹریٹ، آئی اینڈ ایف سی محکمہ، دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ، دہلی پولیس اور دیگر محکمے سیلاب سے نمٹنے کے لیے الرٹ موڈ پر ہیں۔ این ڈی آر ایف کی 15 ٹیمیں دہلی میں تعینات کی گئی ہیں ۔ این ڈی آر ایف نے اب تک 4346 لوگوں اور 179 مویشیوں کو بچایا ہے۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ان علاقوں کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔ لوگوں کو سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو ندی کے پانی سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ان علاقوں میں داخل ہوا پانی
بیلہ روڈ، راج کشور روڈ، سول لائنز، ریڈ فورٹ (آؤٹر رنگ روڈ)، یمنا بازار، آئی ایس بی ٹی کشمیری گیٹ، شنکراچاریہ روڈ، مجنو کا ٹیلا، کھڈا کالونی، بٹلہ ہاؤس، وشوکرما کالونی، شیو وہار، کھجوری کالونی، سونیا وہار، کنگس وے کیمپ، جی ٹی بی نگر، راج گھاٹ کے قریب، وزیرآباد، بھیرو روڈ اور خانقاہ بازار جیسے علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہوچکا ہے۔
دہلی میں تمام اسکول اور کالج 16 جولائی تک بند کردیئے گئے ہیں۔ غیر ضروری خدمات سے متعلق تمام سرکاری دفاتر اتوار تک بند رہیں گے۔ ملازمین گھر سے کام کریں گے۔ نجی دفاتر کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کشمیری گیٹ کے ارد گرد تجارتی اداروں کو اتوار تک بند رکھنے کو کہا گیا ہے۔ دہلی میٹرو بھی متاثر ہوئی۔ ڈی ایم آر سی نے کہا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر میٹرو ٹرینیں 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی محدود رفتار سے جمنا کے چار پلوں کو عبور کر رہی ہیں۔دہلی میں غیر ضروری خدمات کو روک دیا گیا ہے۔ بھاری مال گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…