قومی

Delhi Election Results 2025: دہلی میں عرش سے فرش پر پہنچ گئی عام آدمی پارٹی،27 سال بعد بی جےپی کا کھل گیا کمل،کانگریس کی حالت ناگفتہ بہ

دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے ۔حالانکہ حتمی نتائج کا اعلان شام 6 بجے کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے کیا جائے گا ،البتہ اب تک کے نتائج میں بی جےپی اکثریت سے بہت آگے نکل گئی ہے اور وہ حکومت سازی کی پوزیشن میں آچکی ہے۔ اب تک کے نتائج میں بی جے پی کو قریب 48 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی کے 20-22 امیدوار ہی کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ ایسے میں دہلی میں 27 سال بعد بی جے پی کی واپسی  ہوئی ہے اور کانگریس کی حالت  ناگفتہ بہ ہے۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج عام آدمی پارٹی کیلئے کافی تکلیف دہ ہیں چونکہ اس بار اعلیٰ قیادت بھی ہار گئی ہیں ۔ سابق وزیراعلیٰ اروند کجریوال اپنی سیٹ نہیں بچا پائے ہیں ،وہیں سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کو بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔البتہ سی ایم آتشی بمشکل اپنی سیٹ بچا پائی ہیں ۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے سینئرلیڈران میں سوربھ بھاردواج،ستیندر جین،درگیس پاٹھک ،سومناتھ بھارتی وغیرہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وہیں بی جے پی کے سینئر لیڈر پریش ورما نے کجریوال کو شکست دے کر سی ایم عہدے کیلئے اپنی دعویداری مضبوط کرلی ہے۔ رمیش بدھوڑی کو ہار کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ کانگریس کے سندیپ دکشت،الکا لامبا، دیویندر یادو،عآپ کے اودھ اوجھا بھی ہار گئے ہیں ۔ البتہ بی جے پی کے ریکھا گپتا،تلک رام گپتا،مجندر سنگھ سرسا،امنگ بجاج،چندن کمار،رویندر سنگھ نیگی کامیاب ہوچکے ہیں ،جبکہ عام آدمی پارٹی سے آتشی کے علاوہ مکیش کمار اہلاوت،عمران حسین ،جرنیل سنگھ،ویریندر سنگھ کادیان،شری رام اور کلدیپ کمار کامیاب ہوگئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Zelenskyy-Macron talks: زیلنسکی اور میکرون کی بات چیت، یوکرین کو ہر ضروری مدد دینے کا وعدہ، فریا نظام سال کے آخر تک ہوگا تیار

صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…

29 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

2 hours ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

3 hours ago