قومی

Congress Manifesto released Delhi Election 2025: کانگریس کا انتخابی منشور جاری، خواتین کو 2,500 روپئے فی ماہ، 300 یونٹ مفت بجلی، سرکاری نوکری میں 33 فیصد ریزرویشن کا وعدہ

Delhi Assembly Election 2025: دہلی اسمبلی الیکشن میں صرف ایک ہفتے کا وقت باقی بچا ہے۔ اسی درمیان کانگریس نے آج بدھ کے روز (29 جنوری) کو اپنا انتخابی منشور جاری کیا۔ انتخابی منشور میں خواتین کو 2,500  روپئے فی ماہ کے اقتصادی امداد، 25 لاکھ روپئے تک کا مفت ہیلتھ اسکیم کوریج اور اہم فلاحی اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے 500 روپئے میں ایل پی جی سلینڈر، مفت راشن کٹ اور گھروں کے لئے 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ سرکاری نوکریوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ بھی شامل ہے۔ انتخابی منشورمیں اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرکانگریس اقتدارمیں آتی ہے تودہلی کی فیملی کو2 کلوچینی، ایک کلوکھانے بنانے کا تیل، 6 کلودال اور250 گرام چائے پتی سمیت مفت راشن کٹ بھی دی جائے گی۔

اقتدارمیں آنے پرذات پر مبنی مردم شماری کرانے کا وعدہ

دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگر پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وہ ذات پر مبنی مردم شماری کرائے گی اور پروانچلیوں کے لئے ایک وقف وزارت قائم کرے گی۔ راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اجے ماکن نے کہا کہ انتخابی منشور دہلی اور دیگر پارٹی کے زیراقتدار ریاستوں میں کانگریس کے دوراقتدار کے ٹریک ریکارڈ کو اجاگرکرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو کہتے ہیں، وہ کرتے ہیں۔ کانگریس نے دیگرریاستوں میں الیکشن سے پہلے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے اور دہلی میں بھی ایسا ہی کرے گی۔ پارٹی نے پہلے ہی پانچ گارنٹیوں کا اعلان کردیا ہے، جس میں بے روزگارنوجوانوں کے لئے 8,500 روپئے ماہانہ اسکالرشپ شامل ہے۔ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی نے 5 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لئے پہلے ہی اپنے انتخابی منشور جاری کردیئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Strait of Hormuz: آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر پروجیکٹائل سے حملہ، 11 بھارتی زخمی، تمام افراد کو بحفاظت نکالا گیا

بھارت کی وزارتِ خارجہ (MEA) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے حملے کی سخت مذمت…

2 minutes ago

Attack on Commercial Ship: عمان کے ساحل کے قریب کمرشل جہاز پر حملہ، 11 بھارتی ملاح زخمی، وزارت خارجہ نے دی جانکاری

وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں جہازوں پر حملوں کے مسلسل واقعات بھارت کے…

17 minutes ago

Gujarat Water-Governance Model: گجرات کے آبی انتظامی ماڈل سے گلوبل ساؤتھ کو سیکھ لینے کا مشورہ، پی ایم او نے شیئر کیا مضمون

پی ایم او نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’بھارت سے آبی حکمرانی کا ایک ایسا ماڈل…

34 minutes ago

Harmanpreet Kaur: ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتانی چھوڑی، بطور کھلاڑی سفر جاری رکھنے کا اعلان

ہرمن پریت نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے تمام…

56 minutes ago

Rahul Gandhi Waves Tricolor Climbing on Barricade: بیریکیڈ پر چڑھے راہل گاندھی، لہرایا ترنگا؛ الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…

1 hour ago