نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) نے ہفتہ کو مرکزی وزیر مملکت برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز ہرش ملہوترا کو مطلع کیا ہے کہ دہلی-دہرا دون ایکسپریس وے تین ماہ کے اندر تیار ہو جائے گا۔ ہرش ملہوترا نے اتھارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ ایکسپریس وے کے پورے 210 کلومیٹر طویل حصے کا معائنہ کیا۔ اس دوران وزیر مملکت نے این ایچ اے آئی کے عہدیداروں کی طرف سے رپورٹ کی گئی مختلف رکاوٹوں کا بھی نوٹس لیا اور انھیں ہدایت دی کہ کام میں تیزی لائی جائے اور مقررہ مدت کے اندر پروجیکٹ کو مکمل کیا جائے تاکہ اسے جلد از جلد عام لوگوں کے لیے کھولا جا سکے۔
دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر ٹریفک ہوگا کم
ہرش ملہوترا نے کہا کہ یہ ایکسپریس وے دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے اور دیگر منسلک شاہراہوں پر بوجھ کو کم کرے گا۔ وہیں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آپریشنل رفتار کی حد کے ساتھ 210 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے، قومی دارالحکومت کو اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون سے جوڑے گا۔ یہ ایکسپریس وے دہلی کے اکشردھام مندر سے شروع ہو کر اترپردیش کے کئی اضلاع، مثلاً باغپت، براؤت، مظفر نگر، شاملی اور سہارنپورسے گزرتا ہوا دہرادون میں جا کر ختم ہوگا۔
اب دہلی سے دہرادون پہنچنے میں لگیں گے محض ڈھائی گھنٹے
واضح رہے کہ اس ایکسپریس وے کو 2020 میں ہی منظوری دے دی گئی تھی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال دسمبر میں اس ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ یہ ایکسپریس وے تقریباً 12,000 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے اور یہ دہلی سے دہرادون تک کے سفر کے وقت کو موجودہ 6.5 گھنٹے سے کم کر کے 2.5 گھنٹے کر دے گا۔ یہ منصوبہ پہلے مارچ 2024 تک مکمل ہونے کی توقع تھی، لیکن اب تازہ اطلاعات کے مطابق یہ اگلے تین مہینے کے اندر مکمل ہو جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
ڈمپل یادو نے اپنے بیان میں کہا کہ اب دیکھنا ہے کہ اتر پردیش کے…
انکیتا بھنڈاری 19 سالہ لڑکی تھی، جو اتراکھنڈ میں رشی کیش کے قریب ایک ہوٹل…
ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…
اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…
کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے 16 اکتوبر کو دہلی کے کناٹ پلیس…
یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…