قومی

AAP Councillors Resigns News: کونسلروں کے استعفیٰ پرعام آدمی پارٹی کا بڑا بیان، کہا- ’بی جے پی ہرکونسلرکو5 کروڑ…‘

AAP Councillors Resigns: دہلی میں عام آدمی پارٹی میں بڑی بغاوت دیکھنے کو ملی ہے۔ پارٹی کے فیصلے سے ناراض ہوکر عام آدمی پارٹی کے 15 کونسلروں نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ساتھ ہی اپنی نئی پارٹی بنانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ وہیں، ان کونسلروں کی بغاوت پرعام آدمی پارٹی کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

عام آدمی پارٹی نے کہا، “میئرالیکشن کے وقت سے ہی بی جے پی ہمارے کونسلروں کو اپنے پالے میں کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ہرایک کونسلرکو 5 کروڑروپئے کی پیشکش کی گئی۔ بی جے پی کے پاس اسٹینڈنگ کمیٹی یا وارڈ کمیٹی بنانے کے لئے اکثریت نہیں ہے، اس لئے وہ لوگوں کوخریدنے کا سہارا لے رہی ہے۔”

سب کے سامنے آئے گی حقیقت:عام آدمی پارٹی

پارٹی کی طرف سے مزید کہا گیا، “چونکہ ہم نے میئرالیکشن کے دوران ہی بی جے پی کی خریدوفروخت کی کوششوں کواجاگرکردیا تھا، اس لئے اب وہ یہ دکھاوا کرکے ڈرامہ کررہے ہیں کہ یہ پارٹی بدلنے والے دوسری پارٹی سے ہیں۔ تاہم کوئی غلطی نہ کریں۔ یہ شروع سے لے کر آخرتک بی جے پی کا کام ہے۔ آنے والے دنوں میں سچائی سب کے سامنے آجائے گی۔”

عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دینے والے 15 کونسلروں نے ایوان میں عام آدمی پارٹی کے لیڈررہ چکے مکیش گوئل کی قیادت میں تھرڈ فرنٹ بننے والی ہے۔ وہیں، سبھی کونسلروں نے استعفیٰ دے کر’اندرپرستھ وکاس پارٹی’ نامی سیاسی پارٹی تشکیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پارٹی کا لیڈرمکیش گوئل کو بنایا گیا ہے۔ بغاوت کرنے والے کونسلروں نے عام آدمی پارٹی کی قیادت پر بڑا الزام لگایا ہے۔ استعفیٰ دینے والوں میں مکیش گوئل، ہیم چند گوئل، دنیش بھاردواج، اوشا شرما، صاحب کمار، راکھی کمار، اشوک پانڈے، راجیش کمار، انل رانا، دیویندرکمار، ہیمانی جین کے نام شامل ہیں۔ ابھی کچھ کونسلروں کے نام سامنے نہیں آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اس فہرست میں کئی اورنام شامل ہوسکتے ہیں۔ مکیش گوئل نے یہ بھی کہا ہے کہ بی جے پی اورکانگریس کے کئی کونسلر ہمارے ساتھ آئیں گے۔

مکیش گوئل نے کیا یہ بڑا دعویٰ

مکیش گوئل نے کہا، عام آدمی پارٹی اکثریت کے ساتھ آئی تھی، لیکن پارٹی بس حکم دیتی تھی۔ کسی کی نہیں سنی جاتی تھی۔ صرف اپوزیشن پرالزام لگایا جاتا تھا۔ میں 1997 سے کونسلرہوں، لیکن ایسا میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن کو ورغلایا گیا کہ ایک لاکھ روپئے ملے گا۔ تاہم اب تک نہیں ملا۔ دوسال بچے ہیں، ہمارے کام نہیں ہوں گے۔ میں نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہم نے نئی پارٹی بنائی ہے اوربی جے پی-کانگریس کے کئی کونسلربھی ہمارے ساتھ آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

35 minutes ago

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

3 hours ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

3 hours ago