قومی

Delhi Air Pollution: دہلی کانگریس کے سربراہ کا دعویٰ، فضائی آلودگی کو روکنے میں ناکام رہی، Odd-Evenاسکیم

Delhi Air Pollution: اب کانگریس نے بھی ملک کی راجدھانی دہلی میں شدید فضائی آلودگی کو لے کر عآپ حکومت پر حملہ کیا ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی (ڈی پی سی سی) کے سربراہ ارویندر سنگھ لولی نے منگل کو دعویٰ کیا کہ ماضی میں کار چلانے کی ‘آڈ ایون’ اسکیم فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ اس اسکیم کے نفاذ سے صرف لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی ایک ‘گیس چیمبر’ بن گیا ہے اور حکومت فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مرکزی اور ریاستی حکومتیں ذمہ دار

درحقیقت، دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ ملک کی راجدھانی میں 13 سے 20 نومبر تک آڈ ایون اسکیم نافذ کی جائے گی۔ آلودگی پر ان کے بیان کے ایک دن بعد لولی کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔ لولی نے کہا کہ ہوا کے انتہائی خراب معیار کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتیں ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے سال بھر آلودگی کو روکنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا اور تب ہی بیدار ہوئے جب لوگ زہریلی ہوا کا شکار ہوئے۔

Odd-Even اسکیم غلط فیصلہ

اگر پرالی جلانا دہلی کی فضائی آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہے تو پھر اتر پردیش اور ہریانہ کی بی جے پی حکومتوں اور پنجاب اور دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی حکومتوں کو پرالی جلانے کے واقعات کو روکنے کے لیے پہلے ہی اقدامات کرنے چاہیے تھے۔ ریاستی سرکار کا Odd-Even اسکیم ایک غلط قدم تھا، جس سے آلودگی میں کمی نہیں آئی بلکہ صرف لوگوں کو تکلیف ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں- Assembly Election 2023: میزورم میں 77فیصد اور چھتیس گڑھ میں 71فیصد لوگوں نے ڈالے ووٹ

ایل جی بلائیں آل پارٹی اجلاس

دہلی کانگریس کے صدر ارویندر سنگھ لولی کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کو خطرناک فضائی آلودگی کا مستقل حل تلاش کرنے کے لیے آل پارٹی میٹنگ بلانی چاہیے۔ کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ خطرناک فضائی آلودگی کی وجہ سے لوگ اپنی جان بچانے کے لیے دہلی سے باہر جانے پر مجبور ہیں، لیکن دونوں حکومتوں کو لوگوں کی حالت زار کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago