قومی

Delhi CM Oath Updates: کجریوال سرکار کو ایک ایک روپئے کا حساب دینا ہوگا،حلف برداری سے پہلے ہی ریکھا گپتا نے دکھائے سخت تیور

دہلی میں 27 سال بعد بی جے پی کی حکومت بننے جارہی ہے، چوتھی خاتون وزیراعلیٰ کے طورپر ریکھا گپتا آج وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے جا رہی ہیں۔لیکن اس سے پہلے ہی انہوں نے سابقہ حکومت کو پریشان کرنے والا بیان دے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ​​حکومتوں کے خلاف جو بھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں، ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔سب کی جانچ ہوگی اور حقیقت سب کے سامنالائیں گے۔ ریکھا گپتا کا یہ بیان اپنے آپ میں اس جانب اشارہ کررہا ہے کہ کجریوال اینڈ کمپنی کی مصیبتیں کم ہونے والی نہیں ہیں اور کرپشن کا جن انہیں آگے بھی پریشان کرنے والا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت کے بعد بی جے پی کے لیے آج کا دن ایک تاریخی دن ہے۔ دہلی میں 27 سال بعد بی جے پی کی حکومت بن رہی ہے۔ پورے پنڈال کو دلہن کی طرح سجایا گیاہے۔ قابل ذکر ہے کہ 27 سال بعد بھگوان  نے دہلی پر قبضہ کیا ہے۔ سشما سوراج کے بعد سے جدوجہد کر رہی  بی جے پی نے 27 سال بعد ایک بار پھر ریکھا گپتا کے روپ میں دہلی کو خاتون وزیر اعلیٰ کا تحفہ دیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ دہلی کے چیف سکریٹری نے بھیجا ہے۔

دعوت نامہ  کے مطابق حلف برداری کی تقریب آج دوپہر 12 بجے رام لیلا میدان میں ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب کے ٹائم ٹیبل کے مطابق تقریب حلف برداری کے مہمان صبح 11 سے 12 بجے کے درمیان پہنچ کر اپنی نشستیں سنبھالیں گے۔ نامزد وزیر اعلیٰ اور نامزد وزرا 12:10 پر پہنچیں گے۔ ایل جی 12:15 بجے حلف برداری کی تقریب میں پہنچیں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ اور دیگر قائدین 12:20 بجے پہنچیں گے۔ وزیر اعظم مودی 12:25 پر پہنچیں گے۔ 12:30 پر بینڈ کی دھن پر قومی ترانہ بجایا جائے گا۔ ایل جی 12.35 بجے وزیر اعلیٰ کو حلف دلائیں گے۔ایسا مانا جارہا ہے کہ حلف برداری کے بعد ریکھا گپا اپنی کابینہ کے ساتھ جمنا ندی کا دورہ کرسکتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

26 minutes ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

1 hour ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

10 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

11 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

11 hours ago