ٹیسلا کے ہندوستان آنے کی اطلاعات ہیں۔ اگرچہ حکومت نے ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں کہا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایلون مسک کے اس اقدام سے خوش نظر نہیں ہیں ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے لیے بھارت میں اپنی کاریں فروخت کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے ایلون مسک کے بھارت میں فیکٹری کھولنے کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ کے لیے غلط ہوگا۔فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں، ٹرمپ نے خاص طور پر درآمد شدہ کاروں پر ہندوستان کے اعلیٰ ٹیرف کا ذکر کیا۔ اس معاملے پر انہوں نے پی ایم مودی سے بھی بات کی۔ اگرچہ دونوں رہنماؤں نے جلد از جلد تجارتی معاہدے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا، تاہم ٹیرف پر ان کا تعطل ابھی تک حل نہیں ہوا۔اس دوران ٹرمپ نے کہا، “دنیا کا ہر ملک ہم سے فائدہ اٹھاتا ہے اور وہ ٹیرف کے ذریعے ایسا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہندوستان میں کار بیچنا عملی طور پر ناممکن ہے۔”
ٹرمپ کے اس قدم سے امریکہ کو نقصان ہوگا
اس انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ مسک کو ہندوستان میں فیکٹری بنانے کا حق ہے لیکن انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کے قدم سے امریکہ کو نقصان پہنچے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اب اگر انہوں نے بھارت میں فیکٹری بنائی تو ٹھیک ہے لیکن یہ ہمارے لیے غلط ہے، یہ بہت غلط ہے۔یاد رہے کہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک طویل عرصے سے ہندوستان کے بھاری درآمدی محصولات پر تنقید کرتے رہے ہیں۔
ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں پر تقریباً 100فیصدی درآمدی ڈیوٹی لگتی ہے، جو ٹاٹا موٹرز جیسی گھریلو کار ساز کمپنیوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ تاہم، ہندوستانی حکومت نے حال ہی میں ایک نئی ای وی پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے تحت اگر کوئی کار ساز کم از کم500 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کرتا ہے اور مقامی فیکٹری لگاتا ہے تو درآمدی ٹیکس کو 15 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، ٹیسلا نے پہلے ہی نئی دہلی اور ممبئی میں شو رومز کے لیے جگہوں کی نشاندہی کی ہے اور بھارت میں درمیانی سطح کے 13 عہدوں کے لیے اشتہار دیا ہے۔ کمپنی فی الحال ملک میں گاڑیاں نہیں بنارہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
پی ایم مودی کے 21 نومبر کو مجوزہ بہار دورے کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مزید فوجی حملے نہ کرنے کے…
انڈمان کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے جزائر کے مجموعے کو ہندوستان کی اقتصادی…
انوج شریواتری ہندوستان کے 100ویں شطرنج گرینڈ ماسٹر بن گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی…
پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PHDCCI) نے بجٹ 28-2027 سے پہلے ایل…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 12 نومبر 2026 کو وشاکھاپٹنم کے ایک روزہ دورے پر…