نئی دہلی: دہلی میں آتشی اننگ کا آغازہوگیا ہے۔ آتشی نے آج وزیراعلیٰ عہدے کے طورپرآج حلف اٹھایا۔ وہ دہلی کی تیسری خاتون وزیراعلیٰ ہیں اورسب سے کم عمروزیراعلیٰ ہیں۔ آتشی نے آج راج نواس میں وزیراعلیٰ عہدے اوررازداری کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ کابینی وزرا سوربھ بھاردواج، گوپال رائے، عمران حسین، کیلاش گہلوت اور نئے وزیرکے طورپرمکیش اہلاوت نے بھی حلف لیا۔
راج نواس میں سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا، اسمبلی اسپیکررام نواس گوئل کی موجودگی میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ اس دوران اسٹیج پرآتشی کے ساتھ وہ پانچ اراکین اسمبلی بھی بیٹھے ہوئے تھے، جنہوں نے وزیرعہدے کا حلف لیا۔ آتشی دہلی کی تیسری خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔ اس سے پہلے سشما سوراج اورشیلا دکشت دہلی کی وزیراعلیٰ رہ چکی ہیں۔
کون ہیں آتشی؟
عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈرآتشی دہلی کے کالکا جی سے رکن اسمبلی ہیں۔ اروند کیجریوال حکومت میں وہ تعلیم، پی ڈبلیو ڈی، بجلی، سیاحت، خواتین واطفال فلاح وبہبود سمیت کئی دیگرمحکموں میں وزیر تھیں۔ وہ عام آدمی پارٹی کی پولیٹیکل افیئرس کمیٹی (پی اے سی) کی بھی رکن ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے 2003 میں تاریخ میں انہوں نے ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی۔ عام آدمی پارٹی کے قیام کے وقت سے ہی وہ پارٹی کی ممبر ہیں۔
اروند کیجریوال نے دیا تھا استعفیٰ
اس سے پہلے شراب پالیسی سے متعلق معاملے میں تہاڑ جیل سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد 17 ستمبر کو اروند کیجریوال نے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں آتشی کواتفاق رائے سے لیڈرمنتخب کیا گیا تھا۔ اروند کیجریوال نے آتشی کے نام کی تجویزپیش کی تھی، جسے سبھی اراکین اسمبلی نے قبول کرلیا۔
بھارت ایکسپریس–
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…