دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال آج بھی ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ یہ پانچواں موقع ہے جب کجریوال نے ای ڈی کے سمن کو نظر انداز کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی کا سمن غیر قانونی ہے اور وہ قانون کے مطابق صحیح سمن پر عمل کرے گی۔ای ڈی کے سمن پر مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے کہا، ‘مودی جی کا مقصد کجریوال کو گرفتار کرنا ہے اور ایسا کرکے وہ دہلی حکومت کو گرانا چاہتے ہیں۔ ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے۔
اس سے پہلے ای ڈی نے 17 جنوری، 3 جنوری، 21 دسمبر اور 2 نومبر کو دہلی کے وزیر اعلی کو سمن بھیجا تھا، لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ ای ڈی کی جانب سے مسلسل سمن جاری کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ساری کارروائی اروند کجریوال کو گرفتار کرنے کے لیے کی جارہی ہے۔ ای ڈی ان کو پوچھ گچھ کے بہانے بلا کر گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ اے اے پی کا کہنا ہے کہ اگر ای ڈی پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے تو وہ اپنے سوالات لکھ کر کجریوال کو دے سکتی ہے۔
مقصد پوچھ گچھ کرنا نہیں، گرفتار کرنا ہے: کجریوال
چیف منسٹر اروند کجریوال نے سوال اٹھایا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل انہیں سمن کیوں بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘اگر تحقیقات دو سال سے چل رہی ہیں تو پھر لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہی کیوں بلایا جا رہا ہے؟ سی بی آئی نے 8 مہینے پہلے بلایا تھا۔ میں بھی جا کر جوابات دے چکا تھا۔ اب جب کہ انہیں لوک سبھا انتخابات سے پہلے بلایا جا رہا ہے، ان کا مقصد مجھ سے پوچھ گچھ کرنا نہیں ہے۔ وہ لوگ مجھے بلا کر گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ میں انتخابی مہم سے باہر ہوجاوں۔ آج بی جے پی لیڈروں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کے لیے ای ڈی اور سی بی آئی کا استعمال کر رہی ہے۔بتادیں کہ اگر سی ایم کجریوال ای ڈی دفتر نہیں پہنچتے ہیں تو اب ای ڈی کے اہلکار ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے پوچھ گچھ کر سکتے ہیں۔ اگر ٹھوس شواہد ملے یا سوالات کے تسلی بخش جواب نہ ملے تو گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔
ادھر دوسری جانب اروند کجریوال اور عام آدمی پارٹی دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کررہی ہے ۔ یہ پورا معاملہ چنڈی گڑھ میئر الیکشن کا ہے جہاں دھاندلی کی شکایت کی گئی ہے اور اس پورے الیکشن کے عمل کو ہی عام آدمی پارٹی اور کانگریس غیر آئینی طریقے سے انجام دیا گیا الیکشن بتا رہی ہے اور اسی کے خلاف بی جے پی کے دفتر کے باہر کجریوال اپنے کارکنان کی بڑی تعداد کے ساتھ احتجاج کررہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…