بھارت ایکسپریس۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) حراست میں اروند کیجریوال کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ ان کا شوگرلیول مسلسل اوپرنیچے ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ کیجریوال کا شوگرلیول 46 تک گرگیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شوگرلیول کا اتنا نیچے جانا بہت خطرناک ہے۔
اس سے قبل اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ایک ویڈیو جاری کرکے کہا کہ منگل کی شام کو جیل میں اپنے شوہرسے ملنے گئی۔ انہیں شوگرہے، شوگرلیول ٹھیک نہیں چل رہا، لیکن عزم مضبوط ہے۔ وہ بہت سچے محب وطن، نڈراورہمت والے شخص ہیں۔ ان کی لمبی عمر، صحت اورکامیابی کی کامنا کرنا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرا جسم جیل میں ہے، لیکن آتما آپ سب کے درمیان ہے۔ آنکھیں بند کروتومجھے اپنے آس پاس ہی محسوس کروگے۔
اروند کیجریوال 28 مارچ کو کریں گے بڑا انکشاف: سنیتا کیجریوال
سنیتا کیجریوال نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے کئی چھاپوں میں ایک پیسہ بھی نہیں ملا اوران کے شوہر28 مارچ کو عدالت میں مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے میں بڑا انکشاف کریں گے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراروند کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کو شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کیا تھا اورایک عدالت نے انہیں 28 مارچ تک ایجنسی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
کولمبیا اور شکاگو یونیورسٹی میں ہندوستانی معیشت، انتخابی عمل اور سفارتی حکمت عملی پر اٹھائے…
پدم بھوشن سے سرفراز عظیم فنکار استاد سلطان خان نے سارنگی کو ایک منفرد ساز…
پاکستان کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم اور جیل میں بند پاکستان تحریک انصاف کے…
اماں کی فلاحی مہم کے تحت غریب اور ضرورت مند خاندانوں کے لیے تقریباً 48…
امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات اور روس کے ساتھ پرانی شراکت داری برقرار رکھنے کی…
واضح رہے کہ آئین ڈے، جسے ’سمودھان دیوس‘ بھی کہا جاتا ہے، ہر سال 26…