عام آدمی پارٹی کے امیدوار شیلی اوبرائے اور آل محمد اقبال دہلی کے میئر اورڈپٹی میئر بن گئے ہیں۔ انہیں دوسرے سال کے لئے بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا ہے کیونکہ بی جے پی کے دونوں امیدوار شکھا رائے اور سونی پانڈے نے الیکشن کے عین قبل اپنی پرچہ نامزدگی واپس لے لی تھی۔
بی جے پی کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ عام آدمی پارٹی آئین کے تحت کام نہیں کر رہی ہے۔ ہماری سبھی کوششوں کے بعد عام آدمی پارٹی اسٹینڈنگ کمیٹی اوروارڈ کمیٹیوں کی تشکیل نہیں ہونے دے رہی ہے، جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن میں کوئی کام نہیں ہو پا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ کیجریوال نے دی مبارکباد
شیلی اوبرائے کو دوبارہ میئر بننے اور آل محمد اقبال کو دوبارہ ڈپٹی میئر بننے کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے اس بار بلامقابلہ میئر اور ڈپٹی میئر بننے پرشیلی اوبرائے اورآل محمد اقبال کو مبارکباد دی۔ دونوں کو نیک خواہشات۔ لوگوں کو ہم سے کافی امیدیں ہیں۔ ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کے لئے سخت محنت کریں۔
فروری میں ہوئے تھے الیکشن
اس سے پہلے فروری میں دونوں عہدوں پر پہلی بارالیکشن ہوا تھا۔ تب عام آدمی پارٹی کی شیلی اوبرائے نے میئر اور آل محمد اقبال نے ڈپٹی میئرکے عہدے پر جیت حاصل کی تھی۔ شیلی اوبرائے نے الیکشن میں 150 ووٹ حاصل کرکے جیت درج کی تھی۔ ان کی مخالفت میں بی جے پی نے ریکھا گپتا کو امیدوار بنایا تھا۔ انہیں 116 ووٹ ملے تھے۔
ڈپٹی میئرآل محمد اقبال نے بھی حاصل کی جیت
میئر کے ساتھ ساتھ ڈپٹی میئر کے عہدے پر بھی عام آدمی پارٹی نے جیت حاصل کی تھی۔ دراصل، ڈپٹی میئر کے الیکشن کے لئے عام آدمی پارٹی نے جیت حاصل کی تھی۔ دراصل، ڈپٹی میئر کے الیکشن میں 265 ووٹ پڑے تھے۔ اس میں 2 ووٹ کالعدم (اِن ویلیڈ) قرار دیئے گئے تھے۔ عام آدمی پارٹی کے آل محمد اقبال نے 147 ووٹ حاصل کرکے ڈپٹی میئر کی سیٹ جیت لی تھی۔ وہیں بی جے پی کے امیدوار کمل باگڑی کو 116 ووٹ ملے تھے۔ وہیں دوسری جانب کانگریس نے میئر اور ڈپٹی میئرکے الیکشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…